روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر پنکن نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات اس وقت اپنی تاریخ کی پست ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
EPAPER
Updated: April 23, 2026, 12:02 PM IST | Moscow
روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر پنکن نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات اس وقت اپنی تاریخ کی پست ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر پنکن نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات اس وقت اپنی تاریخ کی پست ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، جب ان سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں دونوں ممالک کے تعلقات کی نوعیت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا’’تعلقات نچلی ترین سطح پر ہیں۔ یہ صرف میں نہیں بلکہ ہمارے حکام بھی یہی کہہ رہے ہیں... اور صورتحال کافی تشویشناک ہے۔‘‘
اسی دوران انہوں نے اینکریج میں دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والے براہ راست رابطوں کو ’ثمر آور‘ قرار دیا۔ الیگزینڈر پنکن نےمزید کہا کہ ’’ہمارے صدور کے درمیان براہ راست رابطے کافی سودمند رہے، لیکن اینکریج میں شاید سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ وہاں کوئی پیش گوئی ممکن نہیں۔ آپ صبح ایک بات سنتے ہیں اور شام کو اس کے برعکس کچھ اور، یا اگلے دن ہونے والا عمل دونوں باتوں کے الٹ ہوتا ہے۔ لہٰذا، غیر یقینی کی یہ بلند سطح ہی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:پرشانت نیل اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ۱۱؍ جون ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی
امریکی بحریہ کے سکریٹری کا استعفیٰ: محکمہ جنگ
امریکی محکمہ جنگ (وار ڈپارٹمنٹ) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے سکریٹری جان فیلن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ محکمے کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا’’سکریٹری آف دی نیوی جان سی فیلن فوری طور پر انتظامیہ سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔‘‘ بیان میں مزید بتایا گیا کہ انڈر سکریٹری ہنگ کاؤ بحریہ کے قائم مقام سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:امریکی نمائندے نے ورلڈکپ میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی
نیوز پورٹل ایکسیس کے مطابق فیلن کی رخصتی بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ فیلن کے سیکریٹری آف وار پیٹ ہیگستھ کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں تھے، حالانکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے بتائے جاتے ہیں۔منگل کے روز ہی فیلن نے صحافیوں سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے بحریہ کے مستقبل اور گولڈن فلیٹ جیسے بڑے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔