Updated: February 24, 2026, 2:00 PM IST
| Mumbai
فلم انڈسٹری کو ’’گھومر‘‘ جیسی فلم دینے والی اداکارہ سیامی کھیر اپنی آنے والی بغیر عنوان کی سوشل ڈراما فلم کےتعلق سے پُرجوش ہیں۔ شوٹنگ میں مصروف سیامی کا ماننا ہے کہ اسکرین پر کمزوری اور جذباتی پہلو دکھانا جسمانی طور پر مشکل کردار ادا کرنے سے کہیں زیادہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔
سیامی کھیر۔ تصویر:آئی این این
فلم انڈسٹری کو ’’گھومر‘‘ جیسی فلم دینے والی اداکارہ سیامی کھیر اپنی آنے والی بغیر عنوان کی سوشل ڈراما فلم کےتعلق سے پُرجوش ہیں۔ شوٹنگ میں مصروف سیامی کا ماننا ہے کہ اسکرین پر کمزوری اور جذباتی پہلو دکھانا جسمانی طور پر مشکل کردار ادا کرنے سے کہیں زیادہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔
سیامی کھیر اس وقت ہدایتکاروکرم فڈنیس کی بغیر ٹائٹل والی سوشل ڈراما فلم میں کام کر رہی ہیں، جس میں وہ اپنے نرم اور جذباتی پہلو کو ناظرین کے سامنے پیش کریں گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ طاہر راج بھسین بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور ریلیز کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:لندن: بہرے افراد کیلئے تراویح، اشاروں میں مکمل قرآن کی تلاوت
سیامی کھیر نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ اس پروجیکٹ کا حصہ کیوں بنیں اور اس کردار میں انہیں سب سے زیادہ کیا پسند آیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’ میں نے اب تک زیادہ تر ایسے کردار ادا کیے ہیں جو جسمانی طور پر بہت زیادہ تقاضہ کرتے تھے۔ ان کرداروں نے مجھے بطور اداکارہ مضبوط بنایا، لیکن یہ نئی فلم بہت مختلف ہے۔ یہ زیادہ نرم، زیادہ جذباتی ہے اور بیرونی ایکشن کے بجائے اندرونی سفر پر مرکوز ہے۔ اسی وجہ سے مجھے یہ پروجیکٹ بہت پسند آیا۔‘‘’’جاٹ‘‘،’’ رے‘‘، ’’مرزیا‘‘، ’’مولی‘‘، ’’چوکڈ‘‘، ’’وائلڈ ڈاگ‘‘ جیسی فلموں اور’’اسپیشل آپس‘‘، ’’فاڈو‘‘ جیسی ویب سیریز میں کام کر چکی سیامی نے کہا کہ وہ اس فلم کے لیے بے حد پرجوش ہیں اور اس میں ان کا نیا انداز دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کبھی کبھی کمزوری دکھانا کہیں زیادہ مشکل ہوتا ہے، اور میں اس پہلو کو دریافت کرنے کے لیے بہت بے تاب ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:یش کی فلم ’’ٹاکسک‘‘ میں اکشے اوبیرائے اور سُدیو نائر کا داخلہ
سیامی نے حال ہی میں ہدایتکار ’’پریہ درشن کی ایکشن تھرلر ’’حیوان‘‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اکشے کمار اور سیف علی خان نظر آئیں گے جبکہ شاریب ہاشمی بھی اہم کردار میں موجود ہیں۔