• Wed, 28 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نمِرت کور اہلووالیا نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے لیے گجرات پہنچ گئیں

Updated: October 28, 2026, 8:03 PM IST | Mumbai

اداکارہ نمِرت کور اہلووالیا اپنے فنی سفر کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ حال ہی میں ان کی انسٹاگرام پوسٹ سے اشارہ ملا ہے کہ وہ ایک نئے پروجیکٹ پر کام شروع کرنے والی ہیں۔ اگرچہ اداکارہ نے ابھی تک اس پروجیکٹ کی تفصیلات یا اپنے کردار کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

Nimrit Kaur.Photo:INN
نمرت کوراہلووالیہ۔ تصویر:آئی این این

اداکارہ  نمِرت کور اہلووالیا اپنے فنی سفر کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ حال ہی میں ان کی انسٹاگرام پوسٹ سے اشارہ ملا ہے کہ وہ ایک نئے پروجیکٹ پر کام شروع کرنے والی ہیں۔ اگرچہ اداکارہ نے ابھی تک اس پروجیکٹ کی تفصیلات یا اپنے کردار کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، لیکن ان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں نے مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کردی ہے۔ مداح ان کی پوسٹ کو گجرات میں ہونے والی شوٹنگ سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں اور ان کے نئے کام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:مارول کا ہندوستانی مداحوں کے لیے دیوالی تحفہ،’ ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘‘ جلد ریلیز ہوگی

ذرائع کے مطابق نمِرت اکتوبر کے  آخرمیں اپنے آنے والے پروجیکٹ کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے گجرات پہنچی تھیں۔ ان کی حالیہ پوسٹ کے بعد اس نئے منصوبے کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ تاہم، پروجیکٹ کی نوعیت، اس کی کہانی، دیگر فنکاروں اور ریلیز سے متعلق معلومات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ مداح اب اس کی باضابطہ تشہیر اور اعلان کا انتظار کررہے ہیں۔ کچھ روز قبل نرمت نے ایک گردوارے سے اپنی نئی اسکرپٹ کی جھلک بھی شیئر کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے اس نئے موقع کے لیے واہے گرو کا شکریہ ادا کیا۔ ان کی اس جذباتی پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے نئے کام کو لے کر کتنی پُرجوش اور پُرامید ہیں۔ مداحوں نے بھی ان کے اس انداز کو پسند کیا اور انہیں مستقبل کے منصوبوں کے لیے مبارک باد دیتے ہوئے ان کی نئی اداکاری دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔
اپنی سیریز ’’اب ہوگا حساب‘‘ کے بعد سے  نمِرت کام کے محاذ پر مسلسل سرگرم ہیں۔ ان کی دو فلمیں بھی آنے والی ہیں۔ ان میں سے ایک فلم کا اعلان ہوچکا ہے، جس میں وہ پرم برت چٹرجی اور جمی شیرگل کے ساتھ نظر آئیں گی۔ دوسری فلم کے بارے میں ابھی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔نرمت اپنے نئے پروجیکٹس کے ذریعے مختلف نوعیت کے کردار ادا کرنے اور اپنی اداکاری کے نئے پہلو سامنے لانے کی کوشش کررہی ہیں۔ وہ ایسے کرداروں کا انتخاب کرنا چاہتی ہیں جو انہیں اپنی صلاحیتوں کو مختلف انداز میں پیش کرنے کا موقع دیں اور ناظرین کو ان کی اداکاری کے نئے رنگ دیکھنے کو ملیں۔ ایسے میں ان کا گجرات پہنچنا ان کے فنی سفر میں ایک اور اہم پیش رفت کا اشارہ سمجھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:راشد اور احمد زئی کی شاندار کارکردگی، افغانستان نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا

اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ  نمِرت اپنے اگلے پروجیکٹ کے لیے مناسب موقع کی تلاش میں تھیں۔ اس دوران وہ مسلسل آڈیشن دے رہی تھیں، اداکاری کی ورکشاپس میں حصہ لے رہی تھیں اور مختلف کرداروں کے لیے تیاری کررہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق، انہوں نے اس دوران دو پروجیکٹس کی شوٹنگ بھی مکمل کی ہے اور اب نئے کام کی شروعات کے لیے گجرات میں موجود ہیں۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ  نمِرت اس نئے موقع کو لے کر کافی پُرجوش ہیں اور جلد شوٹنگ شروع کرنے کی منتظر ہیں۔ تاہم، فی الحال پروجیکٹ سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھا گیا ہے اور مناسب وقت آنے پر اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ نرمت کور اہلووالیا کی آنے والی فلموں اور نئے پروجیکٹ نے ان کے مداحوں کی توقعات بڑھا دی ہیں۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ وہ اپنے اگلے کردار میں کس نئے انداز کے ساتھ سامنے آتی ہیں اور ان کا یہ نیا فنی سفر ان کے کریئر کو کس سمت لے جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK