مصنوعی ذہانت کے ماہرین کی تنخواہوں میں۱۲؍فیصد اضافہ ہواجبکہ سائبر سیکوریٹی اور سیمی کنڈکٹر شعبے میں۹؍ فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
EPAPER
Updated: September 03, 2026, 1:01 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
مصنوعی ذہانت کے ماہرین کی تنخواہوں میں۱۲؍فیصد اضافہ ہواجبکہ سائبر سیکوریٹی اور سیمی کنڈکٹر شعبے میں۹؍ فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
ملک میں ملازمتوں کے محاذ پر خصوصی مہارتوں پر مبنی زیادہ طلب والی ملازمتوں اور روایتی ملازمتوں میں تنخواہوں میں اضافہ کا فرق تیزی سے بڑھ رہاہے۔ ’’فاؤنڈ اِٹ انسائڈ ٹریکر‘‘ (ایف آئی ٹی )کی تازہ رپورٹ کے مطابق اے آئی سے متعلق ملازمتوں میں زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہیں جبکہ دوسری پوزیشن پر سائبر سیکوریٹی اور سیمی کنڈکٹر کا شعبہ ہے۔ گزشتہ ایک سال میں اے آئی ماہرین کی تنخواہوں میں ۱۲؍فیصد اور سائبر سیکوریٹی نیز سیمی کنڈکٹر شعبے میں۹؍فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: اگلے ۷؍ تا ۱۰؍ دن کے دوران چینی کی خردہ قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
تنخواہوں میں اب تجربہ کے بجائے مہارتوں کو ترجیح
گزشتہ ۲؍سال میں اس فرق زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ۲۰۲۴ء سے ۲۰۲۶ءکے درمیان اے آئی ماہرین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر۲۳؍فیصد اضافہ ہوا، جبکہ کمپیوٹر ہارڈویئر اور ای کامرس جیسے شعبوں میں تنخواہیں کم ہوئیں اور آئی ٹی سروسیز میں ۲؍سال کے دوران کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا۔’’فاؤنڈ اِن‘‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ترون سنہا نے بتایا کہ کمپنیاں اب صرف تجربہ کی بنیاد پر زیادہ تنخواہ دینے کے بجائے ایسی مہارتوں کو ترجیح دے رہی ہیں جو کاروباری ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ ان کے مطابق مستقبل میں تنخواہوں میں اضافہ ان افراد کو زیادہ ملے گا جو بدلتی کاروباری ضروریات کے مطابق اپنی مہارتوں کو مسلسل بہتر بناتے رہیں گے۔
اے آئی اور سائبر سیکوریٹی میں تنخواہوں پر ایک نظر
صفر سے ۳؍سال کے تجربہ والے اے آئی ماہرین کی سالانہ تنخواہ۷۸ء۸؍ لاکھ سے۴۱ء۱۵؍ لاکھ روپے تک ہے جبکہ۱۵؍ سال سے زیادہ تجربے والے ماہرین۹۹ء۷۰؍ لاکھ س۲۴ء۸۹؍ لاکھ روپے سالانہ تک کما رہے ہیں۔سائبر سیکوریٹی میں تنخواہ کی زیادہ سے زیادہ حد۹۷ء۸۱؍ لاکھ روپے سالانہ ہے، جو جائزہ لیے گئے شعبوں میں سب سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ڈیل ٹیکنالوجیز کا ’اڑان‘ پروگرام ،اے آئی اور مینوفیکچرنگ کی تربیت کا انتظام
روایتی آئی ٹی ملازمتوں میں تنخواہیں کم ہوئیں
اے آئی ماہرین اور روایتی آئی ٹی ملازمین کی تنخواہوں میں نمایاں فرق ہے۔ آئی ٹی اور آئی ٹی سروسیز میں ابتدائی سطح کی تنخواہ ۶۸ء۲؍ لاکھ سے۰۸ء۵؍لاکھ روپے سالانہ ہے، جو اے آئی کے نئے ملازمین کی تنخواہ کا تقریباً ایک تہائی ہے۔۱۵؍سال سے زیادہ تجربے پر یہ تنخواہ۵۵ء۵۷؍لاکھ سے۱۳ء۷۲؍لاکھ روپے سالانہ تک پہنچتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں شعبوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران تنخواہوں میں ایک فیصد کمی آئی ہے۔
اے آئی : شہروں کے لحاظ سے تنخواہوں میں فرق
اے آئی کے شعبے میں شہر کے لحاظ سے بھی تنخواہوں میں فرق ہے۔ بنگلور، ملک کا سب سے زیادہ تنخواہ دینے والا شہرہے۔ یہاں اے آئی کے سینئر ماہرین ۷۰ء۶۱؍لاکھ سے۲۵ء۹۱؍لاکھ روپے تک کما رہے ہیں جو ممبئی اور دہلی کے مقابلہ میں تقریباً۱۰؍ سے ۱۵؍ فیصد زیادہ اور چنئی کے مقابلے میں۴۰؍فیصد تک زیادہ ہیں۔ حیدرآباد تیزی سے بنگلورکے قریب پہنچ رہا ہے جہاں بین الاقوامی کمپنیوں کے مراکز بڑھ رہے ہیں۔
پونے میں آٹوموٹیو اے آئی، صنعتی آٹومیشن اور مینوفیکچرنگ اینالیٹکس میں مہارتوں کی بنا پر تنخواہیں بڑھ رہی ہیں۔