Inquilab Logo

فروغ طب یونانی کےلئے ریکس ریمیڈیز لمیٹڈ کی سیلز پروموشنل کانفرنس

Updated: October 20, 2022, 12:13 PM IST | Agency | Domariyaganj

یوپی میں ہونے والی کانفرنس میں موجود طب یونانی کی خدمت میں سرگرم حضرات کو قرعہ اندازی کے ذریعہ انعامات سے بھی نوازا گیا

 A photo from Rex Remedies` conference .Picture:INN
ریکس ریمیڈیز کی کانفرنس کی ایک تصویر ۔ تصویر:آئی این این

 ملک و بیرون ملک میں فروغ طب یونانی کے لئے سرگرم یونانی و آیورویدک دواساز کمپنی ریکس ریمیڈیز لمیٹڈ دہلی نے ریکس اسوسی ایٹس ڈمریاگنج کے اشتراک سے شہنائی ہال موتی گنج، سدّھارتھ نگر میں ایک منفرد سیلز پروموشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں لکی ڈرا کا بھی اہتمام کیا گیا  کانفرنس میں موجود طب یونانی کی خدمت میں سرگرم حضرات کو انعامات میں ۳؍ موٹر سائیکل،۴؍ واشنگ مشین،۵؍ مائکروویو اوون، ۱۰؍ڈنر سیٹ، ۳۵؍ مکسر گرائنڈر وغیرہ تقریباً ۲۰۰؍ انعامات قرعہ اندازی کے ذریعہ تقسیم کئے گئے۔ یہ قیمتی انعامات ریکس ریمیڈیز لمیٹڈ کے ۳؍ نئے ڈائریکٹر محمد عارف ،  محمد آصف اور محمد عاصم  کے دست مبارک سے تقسیم کئے گئے۔  پروگرام میں پوروانچل یعنی گورکھپور، بستی، ڈمریاگنج وغیرہ میں یونانی ادویات کا کام کرنے والے حضرات نے شرکت فرمائی۔ ریکس ریمیڈیز لمیٹڈ کے ایم ڈی بزنس ڈیولپمنٹ شمشاد احمد نے اپنے خطاب میں یونانی ادویات کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یونانی ادویات مضر اثرات سے پاک اور قدرتی ذرائع سے تیار شدہ ادویات ہیں جس کے ذریعہ نسل انسانی ہزاروں سال سے مختلف امراض سے شفایاب ہو رہی ہے۔ طب یونانی بطور ایک فن یونان سے شروع ہوا اور عرب ممالک کے ذریعہ ہندوستان آیا۔ یہاں کے عوام میں اسے خوب پذیرائی ملی۔ عام بیماریوں سے لے کر پیچیدہ بیماریوں تک کا کامیاب اور تسلی بخش علاج طب یونانی میں موجود ہے ، یہی وجہ ہے کہ اب دنیا کے عوام کا رجحان ایک سائڈ افیکٹ سے پاک متبادل کی طرف بڑھ رہا ہے اور یونانی ادویات کی افادیت پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طب یونانی کا فروغ ریکس ریمیڈیز کی اولین ترجیحات میں سے ہے ۔ ریکس ریمیڈیز لمیٹڈ اُڈما کا فاؤنڈر ممبر ہے جس کو ۵؍ سال پہلے طب یونانی کے فروغ کے لئے قائم کیا گیا تھا۔  جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقدہ سہ روزہ ہیلتھ میلہ و کانفرنس میں ریکس ریمیڈیز لمیٹڈ کا اسٹال ایک نمایاں حیثیت کا حامل رہا ۔ شمشا د احمد نے ذکر کیا کہ کچھ وقت پہلے ریکس ریمیڈیز لمیٹڈ نے ایک نیا پروڈکٹ ”ریکسوگلوبن سیرپ“ عوام کی خدمت میں پیش کیا ہے۔ یہ سیرپ کیلشیم، آئرن اور ملٹی وٹامن سے بھرپور ہے۔ جو اطباءحضرات کی توقع پر پورا اُتر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حال ہی میں ریکس ریمیڈیز نے عوام کے لئے ریکس رس آملہ اور ریکس ایلوویرا جوس کو نئی پیکنگ کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کیا ہے۔ آخر میں شمشاد احمد نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ آپ حضرات کی ریکس ریمیڈیزلمیٹڈ اور ریکس اسوسی ایٹس ڈمریا گنج کے ساتھ محبت ہی ہے جو آپ حضرات اس مشکل وقت میں    یہاں تشریف لائے ہیں۔ آپ سبھی کا بہت شکریہ ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK