کہا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ ایک چھوٹا سا مذاق اتنا بڑا تنازع بن جائے گا، وہ بہت اچھی مراٹھی بول سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 12, 2026, 10:34 AM IST | Agency | Mumbai
کہا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ ایک چھوٹا سا مذاق اتنا بڑا تنازع بن جائے گا، وہ بہت اچھی مراٹھی بول سکتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے مراٹھی کے تعلق سے اپنے حالیہ بیان پر پیدا ہونے والے تنازع کے درمیان معافی مانگتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ انہیں مراٹھی آتی ہے اور وہ بہت اچھی مراٹھی بول لیتے ہیں۔ اسی درمیان انہوں نے ریاستی و زیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک کو فون کیا اور اپنے بیان پر وضاحت بھی پیش کی۔ سرنائک کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سنجے دت نے فون پر مراٹھی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مراٹھی زبان اچھی طرح جانتے ہیں اور اگر ان کے بیان سے کوئی غلط پیغام گیا ہو تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔سنجے دت نے یہ بھی کہا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ ایک چھوٹا سا مذاق اس طرح سے اتنا بڑا موضوع بنادیا جائے گا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت اچھی مراٹھی بول سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:سہارنپور مسجد کی شہادت پریوگی حکومت کو نوٹس
سرنائک کے دفتر کے مطابق سنجے دت نے فون کی ابتدا ہی ’’پرتاپ بھائی، جے مہاراشٹر‘‘ کہہ کر کی اور وزیر کو بتایا کہ ان کا خاندان ممبئی سے تعلق رکھتا ہے، وہ اسی شہر کی مٹی میں پلے بڑھے ہیں اور مہاراشٹر نے انہیں بہت کچھ دیا ہے۔ اداکار نے مشکل وقت میں شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی جانب سے ملنے والی مدد کو بھی یاد کیا۔ تاہم سنجے دت نے اب تک خود میڈیا کے سامنے اس معاملے پر براہ راست کوئی بیان نہیں دیا ہے۔یاد رہے کہ سنجے دت کا وہ تبصرہ تھانے میں منعقدہ ایک دہی ہانڈی پروگرام کے دوران آیا تھا۔