شیوسینا (یوبی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ اور ترجمان سنجے راؤت نےبی جے پی اور مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ’’اگر امریکہ نے ایپسٹین فائلز کھول دیں تو ہندوستان میں بڑا سیاسی زلزلہ آ جائے گا۔
EPAPER
Updated: September 20, 2026, 10:39 AM IST | Mumbai
شیوسینا (یوبی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ اور ترجمان سنجے راؤت نےبی جے پی اور مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ’’اگر امریکہ نے ایپسٹین فائلز کھول دیں تو ہندوستان میں بڑا سیاسی زلزلہ آ جائے گا۔
شیوسینا (یوبی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ اور ترجمان سنجے راؤت نےبی جے پی اور مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ’’اگر امریکہ نے ایپسٹین فائلز کھول دیں تو ہندوستان میں بڑا سیاسی زلزلہ آ جائے گا۔ ایسا نہ ہونے پائے، اسی لئے امریکہ کو ’پروٹیکشن منی‘ یعنی بھتہ دیا جا رہا ہے۔ صارفین کی جیب پر بوجھ ڈال کر امریکہ کا خزانہ بھرا جا رہا ہے۔ ‘‘ راؤت کے اس دعوے کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ بی جے پی ان الزامات کا کیا جواب دیتی ہے۔ خیال رہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے حال ہی میں بیان دیا کہ ’’سورج غروب ہوتا ہی ہے۔ ‘‘ اسی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راؤت نے کہا کہ بھاگوت کا یہ بیان مودی اور ان کی حکومت پر لاگو ہوتا ہے۔ راؤت نے کہا، ’’اس میں چھپانے والی کیا بات ہے؟ بھاگوت نے بھی مودی ہی کو مخاطب کیا ہے۔ سورج طلوع ہوتا ہے اور غروب بھی ہوتا ہے۔ اس کی شروعات ہو چکی ہے۔ جس طرح ملک میں بے اطمینانی کا ماحول پیدا ہوا ہے، اس سے واضح ہے کہ یہ شروعات ہو چکی ہے۔ ‘‘ راؤت نے یو پی آئی سے متعلق حالیہ فیصلےپر تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یو پی آئی کے ذریعے لوگوں سے وصول کیا جانے والا پیسہ امریکہ کو دیا جائے گا اور اسے ’’بھتہ‘‘ اور ’’پروٹیکشن منی‘‘ قرار دیا۔ ان کے مطابق، ’’امریکہ کو دینے کے لیے یہ پیسہ وصول کیا جا رہا ہے۔ ایپسٹین فائلز کی اہم دستاویزات امریکہ کھول نہ دے، اسلئے یہ پروٹیکشن منی دی جا رہی ہے۔ ہندوستان دباؤ میں ہے۔ مودی بھی اس معاملے پر کوما میں چلے گئے ہیں، اسی لیے وہ کچھ نہیں بول رہے۔ ‘‘ راؤت نے ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرایا کہ وزیراعظم مودی کو۲۰۲۹ء سے پہلے ہی اقتدار چھوڑنا پڑے گا۔