Inquilab Logo

سعودی عرب: دوران حج اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر دس ہزار ریال کا جرمانہ

Updated: May 08, 2024, 8:51 PM IST | Riyadh

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کو اعلان کیا کہ دوران حج زائرین مکہ پرحج کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر ۱۰؍ ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بیرونی ملک کے زائرین کو سزا کے بعد ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا اور دوبارہ داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ اس کا مقصد زائرین کی حفاظت، سلامتی اور سکون کو یقینی بنانا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ ۲؍سے۲۰؍ جون کے دوران بغیر اجازت حج کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ مخصوص مدت کے دورانشہریوں، رہائشیوں اور مملکت میں آنے والے زائرین کو مکہ مکرمہ، مسجد الحرام کے ارد گرد کے علاقے، حج کے مقامات، الرصیفہ میں حرمین اسٹیشن، سکیورٹی کنٹرول سنٹرز، اور عارضی سکیورٹی کنٹرول میں بغیر اجازت حج کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو۱۰؍ ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: روس انسانی اسمگلنگ معاملہ: سی بی آئی نے چار افراد کو حراست میں لیا

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے باشندوں کو ان کے ممالک میں بھیج دیا جائے گا اور مملکت میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر ہر بار ۱۰؍ ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا، حج کے ضوابط اور ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا تاکہ عازمین اپنے مناسک حج سلامتی اور آرام سے ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایسٹرا زینیکا کا عالمی بازار سے کووڈ ویکسین واپس لینے کا اعلان

کوئی بھی شخص جو بغیر اجازت حج کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل کرتے ہوئے پکڑا جائے گا اسے چھ ماہ تک قید اور ۵۰؍ ہزارریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ استعمال شدہ گاڑی کو ضبط کرنے کا حکم دیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے کو جیل کی سزا کاٹنے کے بعداگر کوئی غیر ملکی ہےتو اسے ملک بدر کر دیا جائے گا ۔ جرمانے میں غیر قانونی طور پر نقل و حمل کرنے والوں کی تعداد کے مطابق اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK