سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ ویزا ختم ہونے پر مملکت نہ چھوڑنے والے زائرین کو ۵۰؍ ہزار سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا، ۶؍ مہینے کی جیل ہوگی اور ملک بدر کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: July 15, 2026, 8:05 PM IST | Riyadh
سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ ویزا ختم ہونے پر مملکت نہ چھوڑنے والے زائرین کو ۵۰؍ ہزار سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا، ۶؍ مہینے کی جیل ہوگی اور ملک بدر کیا جائے گا۔
سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ ویزا ختم ہونے پر مملکت نہ چھوڑنے والے زائرین کو ۵۰؍ ہزار سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا، ۶؍ مہینے کی جیل ہوگی اور ملک بدر کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے ایک بیان میں ویزا ہولڈرز پر زور دیا گیا کہ وہ ملک کے امیگریشن قوانین کی پابندی کریں ساتھ ہی عوام سے رہائش، لیبر اور سرحدی سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کی اپیل کی گئی۔ اطلاعات مکہ، مدینہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں۹۱۱؍ پر اور دیگر تمام علاقوں میں۹۹۹؍ پر کال کر کے دی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: مکہ: جانئے عہدِ نبویؐ میں قرآن مجید کی کتابت کیسے ہوتی تھی؟
واضح رہے کہ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب سعودی حکام امیگریشن قوانین کی نفاذ کو مزید سخت کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے وزارت داخلہ نے بتایا کہ ملک بھر میں رہائش، لیبر اور سرحدی سیکیورٹی خلاف ورزیوں کے خلاف مہم کے دوران۱۵۰۰۰؍ سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، جو حکومت کی امیگریشن سے متعلق جرائم کے خلاف جاری کارروائی کا ایک حصہہے۔حکام نے بارہا کہا ہے کہ وہ مملکت کے رہائش اور سرحدی ضوابط کو نافذ کرتے رہیں گے اور انہوں نے رہائشیوں اور زائرین دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کے’رِجیم چینج‘ منصوبے سے وابستگی کے الزام کو احمدی نژاد نے جھوٹ قرار دیا
ذہن نشین رہے کہ کئی معاملات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی ملکوں کے زائرین عمرہ کے ویزے پر سعودی عرب آنے کے بعد ویزے کے معیاد ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر مملکت میں قیام پذیر ہوجاتے ہیں، جہاں وہ غیر منظم شعبوں میں ملازمت اختیار کرلیتے ہیں، جس کے سبب متعدد قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ مملکت کا یہ فیصلہ ان تمام مسائل کو حل کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔