Inquilab Logo

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی

Updated: April 18, 2024, 9:38 AM IST | New Delhi

گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ ہے، حبس بھی ہورہا ہے ۔ صبح۹؍بجے ہی سے گرمی کااحساس ہونے لگتا ہے

A man takes a bucket bath to escape the heat in Agra. (PTI)
آگرہ میں گرمی سے بچنے کیلئے ایک شخص بالٹی سے نہارہا ہے۔ ( پی ٹی آئی)

  ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ میدانی علاقوں میںلو کے سبب لوگ گھروں سے باہرنہیں نکلے۔  اس دوران  مجبوری کے سبب گھر سے نکلنے  والے گرمی سے بچنے کیلئے مختلف تدابیر اختیار کر تے رہے۔ دوپہر کے وقت سڑکیں خالی رہیں۔ ٹرینوں اور بسوں میں معمول  سےکم بھیڑ رہی۔ بازاروں میں بھی سناٹا رہا ۔ گرمی میں اضافے کے پیش نظر  پنکھوں کے ساتھ ساتھ واٹر کولرس اور ایئر کولرس کی دکانوں پر بھیڑ رہی ۔ اس  کے علاوہ مشروبات کی فروخت میں بھی  اضافہ ہوگیا ہے۔
  اس موسم کے پیش نظر ڈاکٹر وں نے چھوٹے بچوں اور معمرافراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں، کسی صورت میں باہر نہ نکلیں ۔عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے اس مرتبہ گرمی زیادہ ہے، حبس بھی ہورہا ہے ۔ صبح۹؍بجے  ہی سے گرمی کااحساس ہونے لگتا ہے  جبکہ دوپہر میں گرمی اپنے شباب  پر ہوتی ہے۔ 
 دوسری طرف شدید گرمی کے سبب اسپتالوں میں بھی بھیڑ بڑھ گئی  ہے ۔  اسہال اور دست کی بھی شکایات مل رہی ہیں۔ مشروبات کے ساتھ ساتھ او آر ایس کے پیکٹس کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔ 
 محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور انتہائی ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ 
  بدھ کوقومی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) نے اپنے بیان میں کہا کہ  ۲۰؍ اپریل تک  ادیشہ ، مغربی بنگال ، اندھیراپر دیش ، مہاراشٹر،گجرات اور تلنگانہ وغیرہ کے کچھ حصوںمیں گرم لہریں چلیں گے ۔اس میں کمی آنے میں ایک ہفتہ لگےگا۔  
  اس دوران محکمۂ موسمیات نے دہلی، پنجاب،  راجستھان اور ہریانہ وغیرہ میں۱۸؍ اور ۱۹؍  اپریل کو شدید سے ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے  جس سے فصلوں کا نقصان ہوسکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK