Inquilab Logo

پنجاب میں اکشے کمار کی ’سوریہ ونشی‘ کی اسکریننگ روکی گئی

Updated: November 08, 2021, 11:57 AM IST | Agency | Chandigarh

کسان مظاہرین نے فلم کے پوسٹر پھاڑدئیے،وجہ بتائی کہ اکشےکمار نے زرعی قوانین پر ان کی حمایت نہیں کی ہے

Farmers protesting against agricultural laws are angry with Akshay Kumar.Picture:INN
زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنےوالے کسان اکشےکمار پر برہم ہیں۔ تصویر: آئی این این

=مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے کچھ کسانوں نے پنجاب کے ہوشیارپور میں ۵؍ سنیما گھروں میں اکشے کمار کی فلم ’سوریہ ونشی‘ کو دکھائے  جانے سے روک دیا۔ ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، مظاہرین نے سنیما گھر کے باہر آویزاں ’سوریہ ونشی‘ کے پوسٹر پھاڑ ڈالے۔ ان مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ   اکشے کمار کی اس لئے مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے  زرعی قوانین پر ان کی  حمایت نہیں کی ۔
 بھارتیہ کسان یونین  کے کارکنان تنظیم کی ضلع یونٹ کے صدر سورن دھگا کی قیادت میں یہ احتجاج کر رہے تھے۔ تنظیم کے لوگوں نے شہر کے شہید ادھم سنگھ پارک سے سورن سنیما تک فلم ’سوریہ ونشی‘ کی مخالفت میں مارچ بھی کیا۔ ان لوگوں نے سنیما گھر کے مالکان کو فلم دکھانے سے روک دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ فلم دکھانے کی اجازت تب تک نہیں دیں گے، جب تک کہ زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیا جاتا ۔
 گزشتہ سال نومبر سے سیکڑوں کسان دہلی بارڈر پر ان زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کے مطالبات پر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ زرعی قوانین انہیں کارپوریٹ کی مہربانی پر چھوڑ دیں گے۔ وہ زرعی پیداوار کے لئے کم از کم سپورٹ قیمت کی قانونی گیارنٹی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ دوسری طرف کسان تنظیموں کے ساتھ اس تعطل کو توڑنے کے لئے۱۱؍ مرحلوں میںبات چیت کرچکی مرکزی حکومت اس بات پر قائم ہے کہ نئے زرعی قوانین کسان حامی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK