سنی دیول کی فلم ’’بارڈر۲‘‘ کا جادو باکس آفس پر بدستور قائم ہے۔ اسی دوران فلمسازوں نے ان کی انتہائی منتظر فلم ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 10, 2026, 12:01 PM IST | Mumbai
سنی دیول کی فلم ’’بارڈر۲‘‘ کا جادو باکس آفس پر بدستور قائم ہے۔ اسی دوران فلمسازوں نے ان کی انتہائی منتظر فلم ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
فلم ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ ۱۳؍ اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کے ذریعے پہلی بار سنی دیول، ہدایتکار راج کمار سنتوشی اور پروڈیوسر عامر خان ایک ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ عامر خان پروڈکشنز کے تحت بننے والی اس فلم کی کہانی سن ۱۹۴۷؍ میں ہونے والی ہندوستان -پاکستان تقسیم کے پس منظر پر مبنی ہے۔ یہ تاریخ کے سب سے دردناک ابواب میں سے ایک کو ایک خاص انداز میں پردۂ اسکرین پر پیش کرے گی۔
عامر خان نے بتایا کہ یہ فلم آنجہانی اداکار دھرمیندر کی پسندیدہ اسکرپٹس میں سے ایک تھی۔ انہوں نے کہاکہ ’’یہ دھرم جی (دھرمیندر) کی سب سے پسندیدہ اسکرپٹس میں سے ایک تھی۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ فلم اسی انداز میں ریلیز ہو رہی ہے اور اسے وہی محبت ملے گی جس کی یہ حقدار ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:جنوبی افریقہ نے کنیڈا کو۵۷؍ رنز سے شکست دی
آنے والی اس فلم کی کہانی اصغر وجاہت کے مشہور ڈرامے ’’جس لاہور نئیں ویکھیا، او جمیا نئیں‘‘ سے متاثر ہے۔ یہ ڈراما تقسیم کی بڑی سیاست کے بجائے فرقہ وارانہ تشدد اور ہجرت سے ٹوٹے ہوئے رشتوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ کہانی ایک ہندو خاندان کے گرد گھومتی ہے جسے لاہور چھوڑ کر ہندوستان آنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ انہیں ایک مسلم خاندان کی چھوڑی ہوئی حویلی ملتی ہے، مگر وہاں ایک بوڑھی مسلم خاتون اب بھی رہ رہی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سائی مانجریکر ’’دی انڈیا ہاؤس ‘‘کی شوٹنگ کے تعلق سے پُر جوش
اس کے بعد تقسیم کے ہنگامہ خیز دنوں میں شناخت، نقصان اور اخلاقی ذمہ داری جیسے گہرے سوالات ابھرتے ہیں۔ یہ فلم دکھاوے والی حب الوطنی کی کہانیوں سے ہٹ کر تقسیم کے مستقل زخموں، ہمدردی اور مشترکہ درد کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ ایک جذباتی اور سنجیدہ تاریخی ڈراما ہے۔ فلم میں سنی دیول مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ شبانہ اعظمی، پریتی زنٹا اور کرن دیول بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے اور گیت جاوید اختر نے تحریر کیے ہیں۔