Inquilab Logo

اترپردیش کے لؤلؤ مال کی سیکوریٹی سخت، ساہ لباس میں پولیس تعینات

Updated: July 23, 2022, 1:04 PM IST | Agency | Lucknow

مقامی انٹیلی جنس کے اہلکاروں کی یہاں آنے والے ہر شخص کی نقل وحرکت پر نظر،، دو چار لوگوں کے ا کٹھا ہوجانے پر پولیس کی پوچھ تاچھ

Lulu Mall owner Yousaf Ali with Prime Minister Modi and UP Chief Minister Yogi Adityanath..Picture:INN
لؤلؤ مال کے مالک یوسف علی وزیراعظم مودی اور یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

 اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ  میںواقع لؤلؤ مال میں نماز پڑھنے پر پیدا ہونے والے  تنازع کے بعد سے کسی بھی مشتبہ حرکت پر پولیس اہلکار سخت نظر رکھ رہے ہیں۔  اطلاع کے مطابق اب لؤلؤ مال میں مقامی انٹیلی جنس کے ایک درجن سے زیادہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر لگا دیئے گئے ہیں۔ سادی لباس میں پولیس اہلکار مال کے اندر لوگوں کے درمیان گھومتے پھرتے نظر آ رہے ہیں اور ہر طرح کی سرگرمی کو وہ دھیان سے دیکھ رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ لؤلؤ مال کے اندر ایل آئی یو کے ایک درجن پولیس اہلکار عام آدمی کی طرح لوگوں پر نظر رکھ رہے ہیں۔  حتیٰ کہ خاتون پولیس اہلکار بھی سادے کپڑوں میں خاتون کے درمیان جا کر گھل مل رہی ہیں۔ ذرا سی بھی بھیڑ جمع ہونے پر یا کیمرہ ریکارڈنگ کرنے والوں کو دیکھ کر پولیس اہلکار فوراً ان سے پوچھ تاچھ کرنے لگتے ہیں۔  مال کے اندر چار لوگوں کے ایک ساتھ کھڑے ہونے یا دو لوگوں کے ذریعہ آپس میں بات چیت کرنے پر بھی انٹیلی  جنس والوں کی گہری نظر ہے۔ غور طلب ہے کہ افتتاح کے بعد سے ہی لو ٔلؤ مال تنازعات کی زد میں ہے۔ غالباً اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے مالک ایک مسلمان ہیں اور مال کے  افتتاح کے چار دن  بعد ہی اس کے اندر  کچھ لوگوں نے نماز پڑھی تھی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہو گیا تھا۔ اس کے بعد ہندو تنظیموں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔نماز پڑھنے کے معاملے میں لؤلؤ مال انتظامیہ کی طرف سے ایک ایف آئی آر گولف سٹی تھانہ میں درج کروائی گئی تھی جس کے بعد لکھنؤ پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کر لیا تھا۔  چاروں ملزمین لکھنؤ کے ایک ہی محلے کے رہنے والے ہیں جن سے پوچھ تاچھ ہنوز جاری ہے۔ مزید ۵؍ ملزمین فی الحال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ اس درمیان ابوظبی میں بیٹھے لؤلؤ مال کے مالک یوسف علی اور مال ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جانچ کمیٹی تشکیل دے کر بھیجی گئی ہے جو پورے معاملے کی جانچ کرے گی۔ پورے معاملے میں کس طریقے سے لؤلؤ مال میں پہلے نماز کا ویڈیو وائرل ہوا اور اس کے بعد یہ معاملہ طول پکڑ گیا، ان سبھی باتوں کی جانچ کرنے کے بعد ٹیم یہ رپورٹ ابوظبی بھیجے گی۔ لؤلؤ مال ایڈمنسٹریشن کے مطابق پولیس کی جانچ لگاتار جاری ہے، حالانکہ نماز پڑھنے کے معاملے پر ابھی تک کچھ بھی اہم معلومات  حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ یاد رہے کہ اس مال کا افتتاح یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ نے ناتھ کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا جو ایک سخت گیر ہندوتواوادی لیڈر کہلاتے ہیں جبکہ انہوں نے مال کے مالک یوسف علی کے ساتھ تصویریں بھی کھنچوائی تھیں جس پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقیدوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK