Inquilab Logo

سینیگال: ایئرپورٹ پر بوئنگ ۷۳۷؍ میں آگ لگ گئی، ۱۱؍ مسافر زخمی

Updated: May 09, 2024, 6:32 PM IST | Dakar

بدھ کی دیر رات سینیگال کی راجدھانی ڈاکار کے ایئرپورٹ کے رن وے پر بوئنگ ۷۳۷؍ کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔ ۸۵؍ مسافروں میں سے ۱۱؍ زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ہے۔

Crashed plane. Image: X
تباہ شدہ طیارہ۔ تصویر: ایکس

ایک بوئنگ ۷۳۷؍ طیارہ جس میں ۸۵؍ افراد سوار تھے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کے ہوائی اڈے پر رن وے سے پھسل کر ۱۱؍ افراد زخمی ہو گئے۔ وزیر ٹرانسپورٹ اور ایک مسافر کے فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ طیارے میں آگ لگ گئی ہے۔ مالی کے موسیقار چیک سیریمان سیسوکو نے اپنے فیس بک پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہمارے طیارے میں ابھی آگ لگ گئی ہے۔‘‘ ویڈیو میں مسافر رات کے وقت ہنگامی سلائیڈوں سے نیچے کودتے نظر آرہے ہیں جبکہ شعلوں نے طیارے کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ پس منظر میں لوگوں کو چیخیں سنی جاسکتی ہیں۔ 

وزیر ٹرانسپورٹ ایل مالک ندائے نے کہا کہ ٹرانس ایئر کی طرف سے چلائی جانے والی ایئر سینیگال کی پرواز بدھ کی دیر رات ۷۹؍ مسافروں، دو پائلٹ اور چار کیبن کریو کے ساتھ ہمسایہ ملک مالی کے باماکو کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ دیگر کو آرام کیلئے ہوٹل لے جایا گیا ہے۔ فوری طور پر دیگر تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ بوئنگ نے تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔
ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک (اے ایس این) جو ہوائی جہاز کے حادثات پر نظر رکھتا ہے، نے ایکس پر آگ کو دبانے والے جھاگ سے گھرے ہوئے گھاس کے میدان میں تباہ شدہ طیارے کی تصاویر شائع کیں۔ تصاویر کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ایک انجن ٹوٹ گیا ہے اور جہاز کے ایک بازو کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اے ایس این فلائٹ سیفٹی فاؤنڈیشن کا حصہ ہے، ایک غیر منافع بخش گروپ جس کا مقصد محفوظ ہوائی سفر کو فروغ دینا اور حادثات کا پتہ لگانا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK