Inquilab Logo Happiest Places to Work

۳۰؍ سال کی سروس میں ممبرا جیسا جشن یوم آزادی کہیں اورنہیں دیکھا: سینئر انسپکٹرانل شندے

Updated: August 16, 2025, 1:15 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

’’میری  ۳۰؍ سال کی پولیس سروس میں مَیں نے ریاست کے مختلف علاقوں کے پولیس اسٹیشن میں کام کیا ہے لیکن ممبرا میں جس جوش و خروش اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ یوم آزادی کا جشن منایا جاتا ہے ویسا جشن کہیں اور نہیں دیکھا۔ ‘‘

Mumbra Senior Police Inspector Anil Shinde. Photo: INN
ممبرا کے سینئر پولیس انسپکٹر انل شندے۔ تصویر: آئی این این

’’میری  ۳۰؍ سال کی پولیس سروس میں مَیں نے ریاست کے مختلف علاقوں کے پولیس اسٹیشن میں کام کیا ہے لیکن ممبرا میں جس جوش و خروش اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ یوم آزادی کا جشن منایا جاتا ہے ویسا جشن کہیں اور نہیں دیکھا۔ ‘‘ یہ تاثرات ممبرا کے سینئر پولیس انسپکٹر انل شندے نے جمعہ کو یوم ِ آزادی کے موقع پر ممبرا  پولیس اسٹیشن میں پرچم کشائی کے بعد دیئے۔
  ممبرا پولیس اسٹیشن میں پرچم کشائی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممبرا کے سینئر پولیس انسپکٹر انل شندے نے کہا کہ ’’پولیس فورس میں میری ۳۰؍ سال کی سروس میں مَیں نے ریاست کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں کام کیا ہے لیکن جس جذبے کے ساتھ ممبرا میں یوم آزادی کا جشن منایاجاتا ہے ویسا کہیں اور نہیں دیکھا۔ یہاں کے ہر چوک اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پرچم کشائی کا اہتمام کیاجاتاہے جس میں مختلف مذہب کے ماننے والے ایک ساتھ مل کر جشن آزادی مناتے ہیں اور مل جل کر بھائی چارگی کے ساتھ رہتے ہیں اور یہ بہت فخر کی بات ہے۔ اگر ہر علاقے اور شہر میں ایسا ہی ماحول رہا  تو ہمارا ملک پر امن اور بھائی چارگی کا گہوارہ بن   سکتا ہے۔ ‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Inquilab - انقلاب (@theinquilab.in)

  سینئر انسپکٹر نے تھانے پولیس کمشنر  اشوتوش ڈومبرے کی جانب سے اہل ممبرا کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔
 ممبرا پولیس اسٹیشن کی اس یوم آزادی کی اس تقریب میں متعدد سیاسی جماعتوں کے لیڈر ، سماجی خدمات گار اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔
 پولیس اسٹیشن کے علاوہ ممبرا کوسہ کے کئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور چوراہوں اور نکڑ پر بھی مختلف تنظیموں کی جانب سے پرچم کشائی اور متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اڈپی ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ایک بڑا سا ترنگا دیوار پر لگا کر سیلفی پوائنٹ بھی بنایاگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK