Inquilab Logo

علاحدگی پسند لیڈر یاسین ملک ٹیررفنڈنگ کیس میںقصور وارقرار

Updated: May 20, 2022, 8:22 AM IST | new Delhi

سزا کے تعین پر ۲۵؍ مئی کو فیصلہ ، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے لیڈر نے اپنے اوپر عائد الزامات کا دفاع نہیںکیا، این آئی اے کی خصوصی عدالت نےتفتیشی ایجنسی کو یاسین ملک کی مالی حالت معلوم کرنے کی ہدایت دی اور اس کے ساتھ ہی یاسین ملک کو اپنے اثاثوں سے متعلق حلف نامہ داخل کرنے کا بھی حکم دیا

Yassin Malik has also been accused of being involved in terrorist activities. (PTI file photo)
یاسین ملک پردہشت گردانہ سرگرمیوں میںملوث ہونے کے بھی الزامات لگے ہیں۔ (پی ٹی آئی فائل فوٹو)

 دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ  میں جاری این آئی اے کی خصوصی عدالت نے جموں کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ(جے کے ایل ایف) کے چیئرمین یاسین ملک کو دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کیس میں مجرم قرار دیا ہے۔ اب۲۵؍ مئی کو یاسین ملک کی سزا کا تعین ہوگا۔ جمعرات کو سماعت کے دوران  خصوصی عدالت نےتفتیشی ایجنسی این آئی اے کو  یاسین ملک کی مالی حالت معلوم کرنے کی ہدایت دی ۔یہی نہیں عدالت نے یاسین ملک سے اپنے اثاثوں سے متعلق حلف نامہ بھی دینے کو کہا ہے۔دراصل علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک نے گزشتہ دنوں کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق کیس میں عدالت میں اپنے خلاف تمام الزامات کو تسلیم کیا تھا، جن میں سخت غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت شامل ہیں۔ 
یاسین ملک نے الزامات کو چیلنج نہیںکیا 
 یاسین ملک نے دہلی کی خصوصی این آئی اے عدالت کے سامنے یو اے پی اے ایکٹ یو اے پی اے کے تحت الزامات کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ان الزامات کے جواب میں کچھ نہیں کہیں گے جس کے بعد عدالت نے کہا تھا کہ اب اگلی سماعت۱۹؍ مئی کو ہوگی۔گزشتہ سماعت کے دوران یاسین ملک نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ یو اے پی اے کی دفعہ۱۶؍ (دہشت گردانہ سرگرمی)،۱۷؍ ( دہشت گردانہ سرگرمی کیلئے رقم جمع کرنا)،۱۸؍ ( دہشت گردانہ فعل کی سازش رچنا) اور آئی پی سی کی دفعہ۱۲۰؍بی اور۱۲۴؍ اے کے تحت خود پر لگے الزامات کو چیلنج کرنا نہیں چاہتا ۔یاسین ملک نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی این آئی اے عدالت میں اپنی غلطی تسلیم کی تھی۔  اس کےساتھ ہی انہوں نے کورٹ سے قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ واضح رہےکہ ۲۰۱۷ء میں وادی کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔ وادی کا ماحول خراب کرنے کیلئے مسلسل دہشت گردانہ سازشیں رچی جارہی تھیں اور وارداتوں کو انجام دیا جا رہا تھا۔ ٹھیک اسی معاملے میں علیحدگی پسند لیڈر کے خلاف دہلی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں یاسین  ملک نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے
 یاسین ملک پر لگائی گئی دفعات کے مطابق  انہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس دوران خصوصی عدالت نے کشمیری علیحدگی پسندوں فاروق احمد ڈار عرف بٹا کراٹے، شبیر شاہ، مسرت عالم، محمد یوسف شاہ، آفتاب احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، نعیم خان، محمد اکبر کھانڈے، راجہ معراج الدین کلوال، بشیر احمد بٹ، ظہور احمد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ شاہ وتالی، شبیر احمد شاہ، عبدالرشید شیخ اور نیول کشور کپور کے خلاف باضابطہ طور پر چارج شیٹ تیار کی گئی۔ لشکر  کے دہشت گرد لیڈر حافظ سعید اور حزب المجاہدین کے سید صلاح الدین کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کی گئی۔
سابق ڈی جی پی  ایس پی ویدکے جے کے ایل ایف پر الزامات
 جموں و کشمیر کے سابق ڈی جی پی ڈاکٹر ایس پی وید  نے کہاہےکہ جے کے ایل ایف ۱۹۸۹ء  کے آخر اور۱۹۹۰ء کے اوائل میں واحد دہشت گرد تنظیم تھی۔ اسی نے پنڈتوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس تنظیم  نےکشمیر کی آزادی کا نعرہ دیا تھا جو پاکستان کو پسند نہیںتھا کیونکہ وہ کشمیر کے پاکستان میں انضمام کا خواہشمند ہے۔ جے کے ایل ایف کے وادی میں حالات خراب کرنے کے بعد پاکستان نے دہشت گردتنظیموں کو پناہ دینا شروع کر دیا۔اس کے بعد جے کے ایل ایف نے الگ راستہ اختیار کیا اور پنڈتوں کے علاوہ مسلمانوں پر بھی حملے کئے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK