• Wed, 07 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

الیکشن کمیشن کے ڈیجیٹل پورٹل پر سنگین سوالات

Updated: October 07, 2026, 10:30 AM IST | Agency | Kolkata

ٹریبونل ججوں نے کہا ’کہ پورٹل میں سماعت کیلئے درکار اہم سہولتیں موجود نہیں ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی کے دوران حذف کئے گئے ووٹروں کی اپیلوں کی سماعت کرنے والے ٹریبونل ججوں نے الیکشن کمیشن کے ڈیجیٹل پورٹل کی کارکردگی پر سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ ٹریبونل ججوں کے مطابق الیکشن کمیشن کے ڈیجیٹل پورٹل ’ای سی آئی نیٹ‘ میں اپیلوں کی منصفانہ، شفاف اور بروقت سماعت کے  لئے درکار کئی اہم سہولیات موجود نہیں ہیں۔ججوں کے مطابق درکار اہم سہولتوں میں متعلقہ فریقوں کو نوٹس بھیجنے، اضافی دستاویزات طلب کرنے اور اپ لوڈ کرنے، آن لائن سماعت اور عدالتی حکم کے بعد حذف شدہ ووٹر کا نام دوبارہ ووٹر لسٹ میں بحال کرنے کا نظام شامل ہے۔

یہ بھی پڑھئے:اپوزیشن کا مارچ، راہل اور پرینکا کا دھرنا، دہلی پولیس پھر بے بس

اس کے علاوہ اپیل کنندگان کیلئے ٹریبونل کے حکم کی مصدقہ یا ڈاؤن لوڈ کے قابل نقل حاصل کرنے کی بھی واضح سہولت موجود نہیں ہے۔خیال رہے کہ ۱۱؍ اگست کو ہونے والی میٹنگ میں مغربی بنگال میں ایس آئی آر سے متعلق اپیلوں کی سماعت کرنے والے ایک درجن سے زائد ٹریبونل جج شریک ہوئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK