احتجاج میں راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی ، اکھلیش یادو اور دیگر اراکین پارلیمان شامل ہوئے ، نیٹ دھاندلی اور طلبہ پر لاٹھی چارج کیخلاف احتجاج کیا
EPAPER
Updated: July 23, 2026, 8:14 AM IST | New Delhi
احتجاج میں راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی ، اکھلیش یادو اور دیگر اراکین پارلیمان شامل ہوئے ، نیٹ دھاندلی اور طلبہ پر لاٹھی چارج کیخلاف احتجاج کیا
کانگریس، سماجوادی پارٹی اور ترنمول کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار پرسیاہ کپڑے پہن کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ احتجاج نیٹ میں دھاندلی کے خلاف کیا گیا۔ اس دوران اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر اراکین پارلیمنٹ کو دہلی پولیس کی جانب سے حراست میں لینےاور طلبہ پر ہونے والی پولیس کارروائی کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں نے متحد ہو کرناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ احتجاج میں کانگریس لیڈران کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ جن میں اکھلیش یادو بھی شامل تھے ، نے شرکت کی ۔تمام اپوزیشن اراکین نے ایک ساتھ متحد ہو کر احتجاج درج کرانے کی حکمت عملی بنائی تھی اور اسے ایوان کی کارروائی معطل ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے احاطے میں عملی جامہ بھی پہنایا۔ اس سے قبل اپوزیشن اراکین نے سیاہ لباس میں پارلیمنٹ کی کارروائی میں بھی حصہ لیا جس سے حکومتی اراکین کافی برہم نظر آئے۔