Inquilab Logo Happiest Places to Work

پارلیمنٹ اجلاس پہلے دن کسی کام کاج کے بغیر ملتوی

Updated: July 21, 2026, 9:09 AM IST | Hamidullah Siddiqui | New Delhi

دونوں ایوانوں میں طلبہ پر لاٹھی چارج کی گونج،کھرگے نےکہا: اگر امتحان بھی نہیں کراسکتے تو اقتدار چھوڑ دو۔

Opposition members protesting in Parliament
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے اراکین احتجاج کرتےہوئے

مانسون اجلاس کے پہلے ہی دن دونوں  ایوان کی کارروائی کسی کام کاج کے بغیر ملتوی ہوگئی ۔اپوزیشن نےجنتر منتر پر طلبہ پر لاٹھی چارج کا معاملہ پوری شدت سے اٹھایا اور شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئےاس پربرہمی کااظہار کیا۔اپوزیشن نے کہا کہ  حکومت  طلبہ کو مارنے  مارنے، انہیں دبانے اور آواز کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔کھرگے نے انتہائی غصہ کے عالم میں حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ اگر ایک امتحان بھی ٹھیک سے منعقد نہیں کرسکتے تو پھر حکمراں طبقہ کو اقتدار سے ہٹ جانا چاہئے۔ 
  اس سے قبل جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی ، اپوزیشن نے نیٹ پیپر لیک،جنتر منتر پرطلبہ کے احتجاج پر لاٹھی چارج اوررام مندر میں عطیات کی چوری کے معاملہ پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی۔اپوزیشن کے سخت احتجاج کی وجہ سے راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں کو کئی بار ملتوی کرنا پڑا۔اپوزیشن کے اراکین نیٹ پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے  چاہ ِایوان تک آگئے۔اپوزیشن اتحاد انڈیا کی میٹنگ میں صبح میں ہی نیٹ پیپرلیک،جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج اور رام مندرمیں عطیات کی چوری پر حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی طے ہوگئی تھی۔لوک سبھامیں اپوزیشن کے ممبران  نے پوسٹروں کے ساتھ چاہِ ایوان میں پہنچ کرحکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔جس وقت اپوزیشن کے ممبران نعرے لگارہے تھے ،دھرمیندر پردھان بھی ایوان میں موجود تھے۔ راجیہ سبھا میں ملکارجن کھرگے نے کہا کہ حکومت احتجاج کرنے والے طلبہ کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے لوک سبھا میں پیپر لیکس سمیت ملک کی ناقص تعلیمی پالیسی پر بحث کا مطالبہ کیا۔  

congress Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK