• Sun, 02 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شکیل اعظمی کووزیر داخلہ امیت شاہ کےہاتھوں دینک جاگرن کا ’بیسٹ سیلر ایوارڈ ‘ملا

Updated: October 13, 2025, 1:20 PM IST | New Delhi

رامائن اور جنگل پر مشتمل مجموعہ کلام’بنواس‘ کا ہندی ایڈیشن ۲۰۲۳ءمیں شائع ہوا تھا جبکہ اردو میں  یہ مجموعہ ۲۰۲۰ء میں  منظر عام پر آیاتھا۔

Shakeel Azmi receiving an award from Union Home Minister Amit Shah. Photo: INN
شکیل اعظمی، مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے ایوار ڈ حاصل کرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این

ملک کے معروف شاعر، ادیب اور نغمہ نگار شکیل اعظمی کو رامائن اور جنگل پر مشتمل ان کے مجموعہ کلام ’ بنواس ‘کے لئےنئی دہلی کے سات ستارہ ہوٹل لی- میریڈین میں دینک جاگرن گروپ کی طرف سے وزیر داخلہ امیت شاہ جی کے ہاتھوں ’ بیسٹ سیلر ایوارڈ ‘ سے نوازا گیا۔ شکیل اعظمی کے اس مجموعہ کا ہندی ایڈیشن۲۰۲۳ءمیں شائع ہوا تھا جو اپنی اشاعت کے تیسرے سال میں بھی ہندی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ٹاپ ۱۰؍ کتابوں میں شامل ہے۔ 
اردو میں یہ مجموعہ۲۰۲۰ءمیں منظر عام پر آیا تھا۔ اردو ادب میں اس کی مقبولیت کا یہ عالم رہا کہ اس پر مضامین کی بھی کتاب آ چکی ہے جسے پروفیسر کوثر مظہری نے مرتب کیا ہے اور جس میں ہند و ستان اور پاکستان کے اہم لکھنے والوں کے مضامین شامل ہیں۔ 
شکیل اعظمی کا تعلق اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ سے ہے لیکن وہ پچھلے۲۵؍سال سے ممبئی میں مقیم ہیں۔ اردو میں اب تک ان کے۸؍ مجموعہ کلام شائع ہو چکے ہیں۔ شکیل اعظمی کو ادب اور فلم کے لئے’ بیسٹ سیلر ایوارڈ ‘کے علاوہ گجرات گورو ایوارڈ، کیفی اعظمی ایوارڈ، ایس ڈبلیو اے ایوارڈ، جھار کھنڈ نیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ اور ایف او آئی او ایوارڈ سمیت تقریباً۲۵؍ ایوارڈ مل چکے ہیں ۔ 
 ویب سیریز، ٹی وی سیریل پرائیویٹ البم متعدد سنگلس کے ساتھ ان کی خاص فلمیں : ملک، آرٹیکل ۱۵؍، تھپڑ، ضد، شادی میں ضرور آنا، مدہوشی، زہر، نظر، ۱۹۲۰؍ ایول ریٹرنس اور۱۹۲۱ ؍ وغیرہ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK