Inquilab Logo

شندے حکومت اگلے ۲؍ ماہ میں گر جائے گی: سنجےرائوت

Updated: November 23, 2022, 9:56 AM IST | Aurangabad

مرکزی وزیر دانوے نے بھی یہی بات دہرائی ، کہا کہ اسی طرح کی سیاست جاری رہی تو آگےکیا ہو گا کہا نہیں جاسکتا

Union Minister Rao Sahib Danve and Shiv Sena leader Sanjay Raut
مرکزی وزیر رائو صاحب دانوے اور شیو سینا لیڈر سنجے رائوت

 مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے شیواجی مہاراج کے تعلق سے دئیے گئے متنازع بیان کی وجہ سے  مہاراشٹر کی شندے حکومت گرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس تعلق سے ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کے سینئر لیڈر سنجے رائوت نے یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ ایکناتھ شندے کی ۵؍ ماہ پرانی حکومت اب زیادہ دن نہیں چل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر جس طرح سے بیان بازی کررہے ہیں وہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ مہاراشٹر کی سیاست اور یہاں کی تہذیب سے ناواقف ہیں۔ اسی وجہ سے وہ بیان پر بیان داغ رہے ہیں اور ایکناتھ شندے ان کے ہر بیان پر صرف جز بز ہوکر رہ جاتے ہیں۔ رائوت کے مطابق لیکن اب پانی سر سے اونچا ہو گیا ہے اور ہمیں انتہائی باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی ہےکہ شندے خیمے میں شدید بے چینی ہے او ر اسی وجہ سے ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ای ڈی سرکار ۲؍ ماہ سے  زیادہ نہیں چل سکے گی۔ 
 یہی دعویٰ مرکزی وزیر رائو صاحب دانوے نے بھی کیا۔ انہوں نے اورنگ آباد ضلع کے کنّڑ میں ایک ریلی سے خطاب کے بعد میڈیا سے کہا کہ اس وقت مہاراشٹر میں جس طرح کی سیاست ہو رہی ہے اسے دیکھتے ہوئےسیاست کا اونٹ کب کس کروٹ بیٹھے گا کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی سیاست میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ اگر ادھو ٹھاکرے کانگریس اور این سی پی سے ہاتھ ملا سکتے ہیں ، ڈھائی سال سرکار چلاسکتے ہیں اور پھر ان کی سرکار گر سکتی ہے تو پھر کچھ بھی ممکن ہے۔ اگر کوئی کہے کہ ۲؍ ماہ میں یہ سرکار گر جائے گی تو یہ بھی ممکن ہے کیوں کہ اس سیاست کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔  

shiv sena Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK