مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے انگلش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں سنڈرلینڈکو شکست دے دی جبکہ ایسٹن ولا نے ای پی ایل کی ٹاپ ٹیبل ٹیم آرسنل کو سخت مقابلے کے بعد ۱۔۲؍ گول سے ہرا کر لیگ میں ۹؍ویں فتح سمیٹ لی ۔
EPAPER
Updated: December 07, 2025, 8:00 PM IST | Manchester
مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے انگلش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں سنڈرلینڈکو شکست دے دی جبکہ ایسٹن ولا نے ای پی ایل کی ٹاپ ٹیبل ٹیم آرسنل کو سخت مقابلے کے بعد ۱۔۲؍ گول سے ہرا کر لیگ میں ۹؍ویں فتح سمیٹ لی ۔
مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے انگلش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں سنڈرلینڈکو شکست دے دی جبکہ ایسٹن ولا نے ای پی ایل کی ٹاپ ٹیبل ٹیم آرسنل کو سخت مقابلے کے بعد ۱۔۲؍ گول سے ہرا کر لیگ میں ۹؍ویں فتح سمیٹ لی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیر فٹبال لیگ کا سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
اتحاد اسٹیڈیم،مانچسٹرکے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں میزبان مانچسٹر سٹی اور سنڈرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سنڈرلینڈ کو بآسانی ۰۔۳؍ گول سے ہرا دیا۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے فل فوڈن روبن ڈیاس اور جوسکو گیوارڈیولنے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔
Doubling our lead 🤩 pic.twitter.com/m1SSgTitgI
— Manchester City (@ManCity) December 6, 2025
یہ مانچسٹر سٹی کی لیگ میں دسویں فتح ہے اور وہ ۳۱؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے ۔ میچ میں سنڈرلینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ولا پارک، برمنگھم کے مقام پر کھیلے گئے ایک اور میچ میں میزبان ایسٹن ولا اور آرسنل کی ٹیمیں نبردآزما تھی جس میں ایسٹن ولا کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد ای پی ایل کی ٹاپ ٹیبل ٹیم آرسنل کو ایک کے مقابلے میں ۲؍ گول سے ہرا دیا۔
میٹی کیش اور ایمیلیانو بوینڈیا نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم ایسٹن ولا کو فتح دلائی یہ ایسٹن ولا کی لیگ میں نویں فتح ہے اور وہ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ آرسنل کی جانب سے واحد گول لینڈرو ٹروسارڈ نے میچ کے ۵۲؍ ویں منٹ پر اسکور کیا تھا۔واضح رہے کہ اس شکست کے باوجود آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ ۳۳؍پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھئے:محمد صلاح کی کلب منیجر آرنے سلوٹ پر سخت تنقید،سعودی پرو لیگ متبادل ہو سکتا ہے
ترکی میں اعلیٰ درجے کے کئی فٹبالرز کو گرفتار کرنے کا حکم
ترکی میں حکام نے اعلیٰ درجے کے فٹبالرز کو جوئے کی تحقیقات کے لیے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹرز نے۴۶؍ افراد کو حراست میں لینے کا حکم دیا ہے جن میں اعلی درجے کے کلبوں کے ۲۹؍ فٹبالرز، کلب کے صدور، مبصرین اور دیگر شامل ہیں،یہ حکم اندرونی بیٹنگ کی وسیع تحقیقات کے حصے کے طور پر دیا گیا ہے جس نے ملک کی پروفیشنل فٹ بال لیگز کو تباہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:عمر کے ساتھ نکھر رہے ہیں اکشے کھنہ ، رنویر سنگھ کو پیچھے چھوڑ دیا
استنبول میں پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے گزشتہ روزاپنے بیان میں کہا کہ گرفتار کھلاڑیوں میں سے ۲۷؍پر اپنی ٹیموں کے میچوں پر شرط لگانے کا شبہ تھا،ان میں سے ایک میتیحان بالتاکی بھی ہیں جو ترک چیمپئن گالاتاسرائے کے لیے کھیلتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں انہیں بیٹنگ اسکینڈل پر نو ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔