Inquilab Logo

اسکول میں فائرنگ، ۳؍ کم سن طلبہ سمیت ۶؍ افراد کی موت

Updated: March 29, 2023, 11:04 AM IST | Washington

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسکول پہنچی اور۱۵؍ منٹ میں حملہ آور کو مار گرایا

Scary kids at school. (PTI)
اسکول میں خوفز دہ بچے۔ ( پی ٹی آئی)

:  امریکہ کے شہر نیشویل کے ایک اسکول میں پیر کی صبح فائرنگ کے نتیجے میں ۳؍ طلبہ سمیت ۶؍ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور آڈری ہیل نے رائفل اور ہینڈ گن سے ’دی کاوننٹ اسکول‘ میں فائرنگ شروع کر دی ،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسکول پہنچی اور۱۵؍ منٹ میں آڈری کو مار گرایا۔ وہ دو رائفلیں اور ایک ہینڈ گن لے کر اسکول پہنچی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ۲۸؍ سالہ آڈری اس اسکول کی سابقہ طالب علم تھی۔ 
 نیش وِل پولیس کے ترجمان ڈان آرون نے کہا – آڈری اس بات پر ناراض تھی کہ اسے زبردستی کرسچین اسکول   بھیجا گیا۔اس حملہ میں مرنے والوں میں اسکول ہیڈ اور چرچ کے پادری کی بیٹی ہیلی اسکرگس بھی شامل تھی جبکہ دو دیگر بچوں کی شناخت اولن ڈکاس اور ویلین کنی کے طور پر ہوئی ۔ اسکول کے ۳؍ سینئر  افراد میں ٹیچر سنتھیا پیک(۶۱)،  مائک ہل(۶۱)  اور کاوننٹ ہیڈ کیتھرین کونز(۶۰) شامل ہیں۔پولیس نے کہا کہ آڈری ہیل  ایک مرد کی طرح  زندگی گزار رہی تھی لیکن پولیس نے اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK