Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا ہم تھانے کی صنعتوں کو گجرات لے جائیں ؟

Updated: August 01, 2025, 11:20 PM IST | Mumbai

بجلی کی ناقص سپلائی سے پریشان صنعتکار وں کا مہاوترن سے سوال، نگراں افسر نے جلد از جلد بجلی سپلائی کو بہتر بنانے کا یقین دلایا

Chief Minister Devendra Fadnavis held a meeting to provide all possible support to industrialists
وزیر اعلیٰ  دیویندر فرنویس نے صنعتکاروں کو ہر ممکن تعاون دینے کیلئے میٹنگ منعقد کی

ایک جانب ریاست کو وَن ٹریلین کی معیشت بنانے کا اعلان کیاجارہا ہےاور صنعتکاروں کو ہر ممکن تعاون اور سہولت دینے کا اعلان وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کیا ہے وہیں دوسری جانب تھانے کے واگلے اسٹیٹ علاقے کے صنعتکار بجلی کی ناقص سپلائی سے پریشان ہیں  ۔ اسی پریشانی کے سبب کچھ کاروباریوںنے حکومت سے سوال کیاہے کہ کیا ہمیں تھانے سے گجرات ہجرت کرنی چاہیے؟ یہ سوال گزشتہ روز تھانے اسمال اسکیل انڈسٹری اسو سی ایشن(ٹیسا) کے ذریعہ تھانے شہر میں مہاوترن کے عہدیداروں اور صنعتکاروں کی ایک میٹنگ میں گزشتہ روزکیا گیا تھا۔ اس موقع پر تھانے ضلع کے مہاوترن کے کاروباریوں نے سرکاری بجلی سپلائی کمپنی مہا وترن ( ایم ایس ای ڈی سی ایل) کے سامنے اپنے خیالات پیش کئے اور  مسائل اٹھائے۔ بھانڈوپ اربن زون کے چیف انجینئر سنجے پاٹل نے یقین دلایا کہ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔
 واضح رہے کہ تھانے شہر کے صنعتی علاقے واگلے اسٹیٹ  میں گزشتہ کچھ برسوں سے بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی چل رہی ہے اور جب تب بجلی منقطع ہو جاتی ہے جس سے صنعت کاروں کےکام کاج پر برا اثر پڑ رہا ہے۔
  میٹنگ میں ٹیسا کے صدر سندیپ پاریکھ نے بتایاکہ بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کی وجہ سے صنعتکاروں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے اور اسی لئے یہ حکومت سے بد دل ہو گئے ہیں۔‘‘
  اس میٹنگ میں کلیان، شاہ پور، پنویل، کھالاپور، کلمبولی جیسے مختلف علاقوں کے کاروباری افراد موجود تھے۔
 صنعتکاروں نے شکایت کی کہ بجلی منقطع ہونے کےبعد اگر مہاوترن محکمہ سے رابطہ کیا جاتا ہے تو اہلکاروں کی جانب سے جواب ملتا ہے کہ کوئی عملہ دستیاب نہیں ہے یا کام کرنے کے لئے دستانے نہیں ہیں۔ صنعتی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کی فراہمی کا بوجھ بھی بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اکثر بجلی کی تار جل جاتے ہیں۔
  نیز، مہاوترن محکمہ کے پاس کافی افرادی قوت نہیں ہے اور نہ ہی کیبل اور دیگر سامان  دستیاب ہوتےہیں۔ اس دوران تاجروں کو مہاوترن کی طرف سے شٹ ڈاؤن کئے جانے کا پیغام بروقت نہیں ملتا۔اس طرح کے متعدد مسائل صنعتکاروں نے اس میٹنگ  میں پیش کئے ۔
  میٹنگ میں موجود مہاوترن کے چیف انجینئر سنجے پاٹل  نے صنعتکاروں کو درپیش مسائل درج کئے اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کا یقین دلایا تاکہ آئندہ انہیں با ربار بجلی منقطع ہونے کی پریشانی نہ ہوں۔
تمام صنعتی پرمٹ اب میتری پورٹل پر آن لائن دستیاب ہوں گے:: وزیر اعلیٰ
 وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس مہاراشٹرکو صنعتی شعبوں کوکامیابی کے ساتھ ایک ٹریلین کی معیشت بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نےمہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے متعلق مختلف مسائل پر سہیادری گیسٹ ہاؤس میں   گزشتہ روز  ایک میٹنگ طلب کی تھی۔ اس میٹنگ میں  انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہےکہ صنعتوں کو پانی کی فراہمی، بجلی، سڑکیں اور رابطے، ماحولیاتی منظوری، جنگلات کے اجازت نامے، لیبر قوانین اور زمین کی تقسیم جیسی تمام سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں  اور کاروباریوں کو تمام پرمٹ آن لائن ملنا چاہیے، اس لئے ’میتری ‘پورٹل کو شروع کیا جانا چاہیے اور اس پر تمام پرمٹ جاری کئے جانے چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے واضح ہدایات دیں کہ اگر کاروباریوں کو سرکاری محکموں میں کوئی پریشانی ہے تو انہیں اس سلسلے میں گمنام شکایت درج کرانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔ اس میٹنگ میں محصولات کے وزیر چندر شیکھر باونکولے، وزیر ماحولیات پنکجا منڈے اور دیگر متعلقہ وزیر اور افسران موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK