Inquilab Logo

ترنمول چھوڑکر بی جے پی میں جانے والےشوبھن چٹرجی کےخلاف اُن کی اہلیہ میدان میں

Updated: January 14, 2021, 11:45 AM IST | Agency | Kolkata

سابق میئر شوبھن چٹرجی کی اہلیہ رتنا چٹرجی نے اپنے شوہر کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ممتا بنرجی نے میئر اور وزارت کے عہدہ سے نہیں ہٹایا تھا بلکہ انہوں نے اپنے عشق کی وجہ سے اس عہدے کو گنوایا تھا۔

Mamata Banerjee - Pic : INN
ممتا بنرجی ۔ تصویر : آئی این این

سابق میئر شوبھن چٹرجی کی اہلیہ رتنا چٹرجی نے اپنے شوہر کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ممتا بنرجی نے میئر اور وزارت کے عہدہ سے نہیں ہٹایا تھا بلکہ انہوں نے اپنے عشق کی وجہ سے اس عہدے کو گنوایا تھا۔انہو ں نے کہا کہ شوبھن چٹرجی کو آئینہ دیکھنے کی ضرورت ہے ۔خیال رہے کہ رتنا چٹرجی اور شوبھن چٹرجی کے درمیان طلاق کا معاملہ اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اس دوران شوبھن چٹرجی اپنی خاتون دوست  بیساکھی بنرجی کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں ۔رتنا چٹرجی نے کہا کہ شوبھن چٹرجی، ممتا بنرجی پر انہیں نظرانداز کرنے کا الزام عائد کررہے ہیں، حالانکہ سچ یہ ہے کہ جب وہ محض۲۱؍سال کے تھے تو انہیں۱۹۸۵ءمیں ممتا بنرجی ہی نے کونسلر کا ٹکٹ دلایا تھا۔انہیں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر خود کو دیکھنا چا ہئے ۔رتنا چٹرجی نےکہا کہ بیساکھی بنرجی کی وجہ سے انہوںنے وزارت چھوڑی ہے ۔ممتا بنرجی نے انہیں میئر کے ساتھ ساتھ ریاست میں وزیر بھی بنایا تھا ۔ ممتا بنرجی نے تو ان سے صرف یہی کہا تھا کہ محبت کرو یا پھر کام کرو لیکن وہ عشق کی وجہ سے کام ہی نہیں کر رہے تھے ۔رتنا چٹرجی نے کہا کہ وہ بیساکھی بنرجی کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتی ہیں ۔اگر ان کو شرم نہیں آتی ہے تو..... وہ  اور کچھ نہ کہیں۔ مجھے شرم آتی ہے جب فیس بک پر لوگ میرے  شوہرکے بارے میں بات کرتے ہیں اور انہیں لعن طعن کرتے ہیں۔ان کا ایک شادی شدہ خاتون سے تعلق جوڑا جارہا ہے ۔  کلکتہ میں  میری جیسی کئی خواتین ہیں جن کے گھروں کو اس نے توڑ دیا ہے۔ اسلئے خواتین اس سے نفرت کرتی ہیں۔خیال رہے کہ شوبھن چٹرجی نے ایک دن قبل ایک پروگرام میں کہا تھاکہ بیساکھی بنرجی نے ہر وقت ان کا ساتھ دیا ہے، اس لئے وہ ان کاساتھ نہیں چھوڑ سکتے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK