Inquilab Logo

سنگاپور: ہند نژاد وزیر بالاکرشنن کوجعلی فحش تصاویرکےساتھ ہفتہ وصولی کا خط موصول

Updated: April 20, 2024, 9:53 PM IST | Singapore

سنگاپور کے ہندوستانی نژاد وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن اور کئی ارکان پارلیمنٹ کوہفتہ وصولی کے خط موصول ہوئے ہیں جن میں خود ان کی قا بل ا عتراض حالت میں جعلی تصاویر ہیں، ڈیپ فیک کی مدد سے تیار ایسی تصاویر دیگر ۷۰؍ شخصیات کو ارسال کی گئیں، پولیس کی اس معاملے میں تحقیق جاری ہے۔

Vivian Balakrishnan .Photo: INN
ویوین بالاکرشنن۔ تصویر: آئی این این

بالاکرشنن نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ کئی دیگر ممبران پارلیمنٹ اورانہیں خطوط موصول ہوئے ہیں جن میں جعلی فحش تصویر کے ساتھ دھمکی دی گئی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ یہ طرز عمل قابل افسوس اور ان اقدار اور اچھے طریقوں کے بالکل خلاف ہے جو ہم اپنے معاشرے میں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے پولیس رپورٹ درج کرائی ہے اور مناسب قانونی کارروائی کریں گے۔ 
پولیس نے جمعہ کی دیر رات گئے کہا کہ متاثرین کے کام کی جگہوں پر ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے خطوط میں متاثرین کے چہروں والی قابل اعتراض حالت کی تصویریں تھیں۔ 
سنیچر کو چینل نیوز ایشیا کی رپورٹ کے مطابق، مارچ سے لے کر اب تک اس طرح کے ہفتہ وصولی خطوط کے ۷۰؍سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ 
خطوط میں خبردار کیا گیا تھاکہ اگر وہ فراہم کردہ ای میل ایڈریس پر رابطہ نہیں کرتے تو نتائج کا سامنا کرنےکو تیار رہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اگرچہ عوامی شخصیات کا ہفتہ وصولی کا سامنا کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے، لیکن ڈیپ فیک کے عروج نے فریب اور حقیقت کو سمجھنا مشکل بنا دیتا ہے۔ آسانی سے دستیاب ٹولز کے ساتھ، کوئی بھی منٹوں میں ڈیپ فیک مواد بنا سکتا ہےیہ ہمارے سماجی تانے بانے کیلئے ایک اہم خطرہ بن سکتا ہے۔ اگر اس کی جانچ نہ کی گئی تو یہ ہماری عوامی حیثیت اور ان لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے جن سے ہم محبت کرتے ہیں۔ ہمیں بحیثیت معاشرہ متحد ہونا چاہئے۔ 
پولیس نے عوام کےنمائندوں کو مشورہ دیا کہ اگر انہیں ایسے خط موصول ہوتے ہیں تو رابطہ کرنے یا رقم منتقل کرنے کی کسی بھی ہدایات کو نظر انداز کریں۔ 
ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری طور پر پولیس کو خبرکریں اور اس خط کو پولیس کے حوالے کرنے کیلئے ایک الگ اسٹوریج بیگ میں رکھیں۔ 
چینل کی رپورٹ کے مطابق، تحقیقات جاری ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK