• Wed, 03 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی کے گرین پروجیکٹوں میں سنگاپور کے سرمایہ کاروں کی دلچسپی

Updated: December 03, 2025, 10:58 AM IST | Agency | Lucknow

ریاست میں سرمایہ کاری کیلئے ’’انویسٹ یوپی‘‘ کے تحت سنگاپور ڈیسک نے سرمایہ کاری کیلئے کئی اہم میٹنگیں کیں۔

Picture: INN
تصویر:آئی این این
اتر پردیش میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مقصد سے جاری بین الاقوامی پہل کے تحت انویسٹ یوپی  کے سنگاپور ڈیسک نے سیاحت، ہاسپٹالٹی اور متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر سرمایہ کاروں کے ساتھ کئی اہم اعلیٰ سطحی میٹنگیں کیں۔  سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اس حکمت عملی کے تحت،انویسٹ یو پی کے سنگاپور ڈیسک کی قیادت کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسر ششانک چودھری نےسنگاپور میں گرین فیلڈ وینچرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر امرتا نشو رائےکے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ 
میٹنگ کے دوران انویسٹ یوپی ٹیم نے ایودھیا، وارانسی، متھرا سمیت اتر پردیش کے دیگر اعلیٰ صلاحیت والے سیاحتی علاقوں میں واقع سیاحت اور ہاسپٹالٹی منصوبوں کی پریزنٹیشن دی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے قابل پالیسی ڈھانچے، سرمایہ کار دوست ترغیبات اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے دستیاب آسان سہولت میکانزم پر بھی روشنی ڈالی گئی۔امرتانشو رائے نے اتر پردیش کے اہم سیاحتی مقامات کے آس پاس ہائی-اینڈ لگژری ہوٹل منصوبوں  اور پریمیم رئیل اسٹیٹ ترقی  میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فضلہ سے توانائی (ویسٹ ٹو اینرجی) اورمستقل شہری انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں بھی خصوصی دلچسپی دکھائی، جو اتر پردیش کے صاف، سبز اور لچکدار ترقی کے نقطہ نظر کے مطابق ہے۔ اسے کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK