• Thu, 13 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس کے رائے میموریل اسکول کی شاندار فتح، گیندباز الحمد بیگ کی ہیٹ ٹرک

Updated: November 13, 2025, 4:35 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کراس میدان میں جاری ہیرس شیلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہونے والے مقابلہ میں وڈالا کے شری ایس کے رائے اسکول کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاندیولی کے اسکول پر آسانی سے فتح حاصل کر لی۔ مذکورہ مقابلہ کی قابل ذکر بات گیند باز الحمد بیگ کی قاتلانہ گیند بازی تھی جس نے ہیٹ ٹرک لی۔

Alhamdulillah Beg showed brilliant bowling. Photo: INN
الحمد بیگ نے شاندارگیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ تصویر: آئی این این
کراس میدان میں جاری ہیرس شیلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہونے والے مقابلہ میں وڈالا کے شری ایس کے رائے اسکول کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاندیولی کے اسکول پر آسانی سے فتح حاصل کر لی۔ مذکورہ مقابلہ کی قابل ذکر بات گیند باز الحمد بیگ کی قاتلانہ گیند بازی تھی جس نے ہیٹ ٹرک لی۔
ہیرس شیلڈ ٹورنامنٹ میں شری ایس کے رائے اسکول کا مقابلہ ریان انٹرنیشنل اسکول (کاندیولی ) سے ہوا تھا۔ وڈالا کے اسکول نے نہ صرف ٹاس جیتا بلکہ مقابل ٹیم کو دھول چٹاتے ہوئے میچ بھی انتہائی آسانی سے جیت لیا ۔ ۴۵؍ اووروں کے میچ میں ٹاس جیت کر شری ایس کے رائے اسکول کے ۴؍ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابل ٹیم کو ۱۵۰؍ رنوں کا ہدف دیاتھا ۔ تاہم ریان انٹر نیشنل اسکول ، کاندیولی کے بلے باز ایس کے رائے اسکول کے گیند بازوں کا سامنا نہیں کر سکے اور محض ۲۷؍ اووروں میں پوری ٹیم ۹۴؍ رن بناکر ڈھیر ہوگئی ۔
  کوچ عادل قریشی کی رہنمائی میں میدان پر اترنے والی ٹیم کی قابل ذکر بات یہ تھی کہ گیند بازالحمد بیگ نے ریان انٹر نیشنل اسکول کے بلے بازوں کو میدان پرٹکنے کا موقع ہی نہیں دیا اور یکے بعد دیگرے ۳؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی ۔ الحمدبیگ نے ۷ء۲؍ اووروں میں   ۵؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجس میں  ایک میڈن اوور    اور لگاتار تین گیندوں پر تین وکٹ  شامل ہیں  ۔ اس کے علاوہ جن دیگر کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، ان میں پریانشو نے ۲؍ وکٹ اور شمس سیّد نے۲؍ وکٹ لئے جبکہ اکرم انصاری نے۲۴؍گیندوں میں ۳۰؍ رن بنائے۔ آلوک یادو نے۲۵؍ گیندوں میں ۲۰؍رن بنائے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK