Inquilab Logo Happiest Places to Work

جشن آزادی پر ہوٹلوں ، شاپنگ مال اور تفریحی مقامات پرخصوصی رعایت

Updated: August 15, 2025, 7:49 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

۱۰؍ تا ۲۰؍ فیصد کی چھوٹ دی جارہی ہے۔ باندرہ کے ایک فائیواسٹار ہوٹل میںگھریلو اشیاء کاسیل بھی لگایا گیا ہے ۔مختلف ہوٹلوں میں قیام و طعام کرنے والوں کو بھی ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا

A boy sells tricolour at a traffic signal in Andheri
اندھیری کے ایک ٹریفک سگنل پر ایک لڑکا ترنگا فروخت کررہا ہے۔(تصویر: آشیش راجے)

 (آج) کو شہرومضافات میں جشن آزادی دھوم دھام سے منایا جائے گا۔ طلبہ ،شہری ، سرکاری افسران ، سیاسی لیڈران اورمختلف تنظیمیں   الگ الگ انداز میں یوم آزادی کا جشن منائیں گی ۔   یوم آزادی کی خوشی کو دوبالا کرنے کیلئے  ۱۵؍ اگست کو شہر کے کئی ہوٹلوں ، شاپنگ مال  اور تفریحی مقامات پر لوگوں کو  ۱۰،  ۲۰ ؍ تا ۴۰؍ فیصد تک کا رعایت دی جائے گی ۔  باندرہ کے ایک مشہور ہوٹل میں   معروف کمپنیوں کے مہنگے  کپڑوں،  جوتوں ، پرس  اور دیگر اشیاء کا سیل بھی لگایا گیا ہے جہاں  ۷۰؍ سے ۸۰؍ فیصد کی چھوٹ رکھی گئی ہے ۔ اسی طرح قیام وطعام پر بھی رعایت دی گئی ہے ۔
   جشن آز ادی کے موقع پر جہاں اسکولوں اورکالجوں کے طلبہ، اساتذہ ، سیاسی و سماجی لیڈران و کارکنان مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ترنگے کو سلامی دیں گے  وہیں شہر کے ہوٹلوں اور شاپنگ مال نے بھی یوم آزادمی کی مناسبت سے اپنے مختلف کھانوں کو نہ صرف ترنگے میں پرویا ہے بلکہ  سجاوٹ میں بھی ترنگے  کے رنگوں کو شامل کیا ہے  ساتھ ہی کھانوں اور خریدی جانے والے مختلف اشیاء پر رعایت بھی دی ہے ۔ اکثر شہری پانچ ستارہ ہوٹل کے انتہائی مہنگے ہونے کے سبب وہاں کا رخ نہیں کرتے ہیں لیکن باندرہ کے تاج لینڈ اینڈ نامی پانچ ستارہ ہوٹل میں معروف کمپنیوں کے مہنگے کپڑوے، جوتے ، چپل ، سینڈل ، پرس، بچوں کے کھلونے اور دیگر گھریلو اشیاء کا سیل لگایا گیا ہے ۔ 
  مذکورہ ہوٹل میں جہاں داخلہ مفت ہے ، وہیں لگائے گئے سیل میں ۷۰؍ تا ۸۰؍ فیصد کی رعایت دی جائے گی ۔ یہ سیل ۱۵؍ اگست تا ۱۷؍ اگست تین دنوں تک جاری رہے گا جہاں ۵؍ ہزار کی اشیا ۵؍ سو اور ہزار روپے تک مل جائے گی۔یہی نہیں سہارپر واقع ڈبلیو جے میرٹ اور پریل آئی ٹی سی مراٹھا نے ۱۵؍ تا ۱۸؍ اگست تک ہوٹل میں قیام کرنے والوں کیلئے ۲۵؍ تا  ۳۰؍ فیصد ڈسکاؤنٹ اور صبح کا ناشتہ مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ شہر کی دیگر ہوٹلوں اور پکنک اسپاٹ پر جانے والے مختلف ویب سائٹ پر بھی قیام و طعام پر الگ الگ آفر اور ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے۔
  تھانے کے آر مال میں مختلف اشیاء خریدنے پر ۵۰؍ تا ۶۰؍ فیصد تک رعایت دی جائے گی ۔ اسی طرح پریل کے فنکس مال میں موجود مختلف اشیاء کی دکانوں میں بھی ۱۰؍ سے لے کر ۷۰؍ فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ روزہ مرہ اور کھانے پینے میں استعمال ہونےو الی  چیزیں فروخت کی جارہی ہیں ۔     الگ الگ ہوٹلوں سے کھانے پینے کی اشیاء ڈیلیوری کرنے والے ’سوئیگی ‘نے اپنے ایپ پر مستقل اور عارضی ممبروں کے لئے ہر کھانے پر الگ الگ ڈسکاؤنٹ اور کوپن بھی رکھا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK