Inquilab Logo Happiest Places to Work

مدارس کے طلباء میں جشن آزادی کیلئے جوش و خروش

Updated: August 15, 2025, 9:39 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

آج تمام مدارس میں پرچم کشائی کی جائے گی ا ورتعطیل رہے گی۔جامعہ مدینۃ المعارف کے طلباء اپناتیارکردہ پرچم لے کر ریلی میںشریک ہوں گے

Students of Jamia Madinah Al-Ma`arif making flags for Independence Day.
جشن آزادی کے لئے جامعہ مدینۃ المعارف کے طلباء پرچم بناتے ہوئے۔

 جشن آزادی کیلئے شہر ومضافات کے مدارس کے طلباء میں زبردست جوش وخروش پایا جارہا ہے اور وہ اپنا بنایا ہوا قومی پرچم لے کر جمعہ کو نکالی جانے والی ریلی میں شریک ہوں گے۔
 جامعہ مدینۃ المعارف(رام گڑھ، جوگیشوری مشرق) کے طلباء نے  اپنے اساتذہ کی نگرانی میں پرچم بنانے کی مشق کی۔’’ اس طرح ان کی صلاحیتیوں کونکھارا جاتا ہے اور وہ پرچم کے رنگ ، ڈیزائن، اشوک چکراور دیگر اہمیت کو محسوس کرتے ہیں۔‘‘ یہ کہنا ہے مدرسے کے ذمہ دار اوررابطہ مدارس کے ترجمان مولاناعبدالقدوس شاکر حکیمی کا ۔
 نمائندۂ انقلاب نےدیکھا کہ طلباء چٹائی پر مختلف اقسام کا رنگ لے کر انہماک سے کاغذ پر اپنے ہاتھوں سے پرچم بنارہے ہیں۔ وہ اپنے طور پر اس کی بھی کوشش کرتے ہیںکہ ان کا بنایاہوا پرچم ان کے دوسرے ہم درس ساتھیوں سے بہتر رہے۔گویا وہ اپنےطور پرمقابلہ بھی کرتے ہیں۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Inquilab - انقلاب (@theinquilab.in)


 مدرسے کے ذمہ دار نے یہ بھی بتایاکہ ’’۱۵؍اگست سے  چند دن قبل سے ہی اساتذہ  طلبہ کو اس تعلق سے تیاری کراتے ہیں۔اگروہ خراب ہوجائے تو دوبارہ سہ بارہ بنواتے ہیں، غرضیکہ باقاعدہ اس کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ۱۵؍اگست کومدرسے میںتقریب کے بعد جب جشن آزادی کی ریلی نکالی جاتی ہے تو بیشتر طلباء کے ہاتھوں میںان کا ہی تیار کردہ پرچم ہوتا ہے ۔‘‘
 مدرسے کے سربراہ مولاناعبدالقدوس سے پوچھنے پر کہ آخر یہ خیال کیسے آیا اورکیوں اس کی ضرورت محسوس کی گئی تو انہوں نےبتایاکہ’’ کچھ اساتذہ نےمتوجہ کیا کہ بازار سے تیارشدہ پرچم لایا جاتاہے،اس میں کوئی حرج نہیں ہے مگر کیا ہی بہترہو کہ طلباء کومشق کرائی جائے۔ اس سے وہ پرچم کی اہمیت کوسمجھیںگے اور اپنےطور پر بنائیں گے بھی، اسی سبب یہ اہتمام کیا جارہا ہے، تمام اشیاء مہیا کرائی جاتی ہیں اور طلبہ بڑے انہماک سے حصہ لیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بھی ہےکہ ان کومختلف رنگوں کواستعمال کرنے اور ڈیزائن کے ساتھ پرچم بنانے کا موقع ملتا ہے۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’ ایک طالب علم نے اشوک چکر میں بنی ہوئی ڈیزائن اوردھاریوں کا شمار کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں ۲۴؍ دھاریاں ہیں، اس پر حیرت ہوئی کیونکہ مجھے خود کبھی اس کوجاننے یا شمار کرنے کا خیال نہیں آیا تھا۔ ا س سے یہ بھی اندازہ ہوتا  ہے کہ مدرسے کے طلباء کس قدر باصلاحیت ہیں ۔‘‘
 انقلاب نےشہر اورمضافات میںمتعدد مدارس چونا بھٹی ، قلابہ، کاندیولی ،چیتا کیمپ، مالونی اور دوٹانکی  میںواقع دینی اداروں میںیوم آزادی کی مناسبت سے معلوم حاصل کیں تو ذمہ داران نے بتایا کہ تمام ہی مدارس میںپرچم کشائی کی جائے گی، طلباء اوراساتذہ تقاریر کریں گے، اسلاف کی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے، بعض جگہوں پرریلیاں نکالی جائیں گی ، سینئرپولیس انسپکٹر بھی شریک ہوںگے اورعام تعطیل رہے گی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK