Inquilab Logo Happiest Places to Work

سودیشی کی اپیل ،آپریشن سیندور کی ستائش

Updated: August 15, 2025, 7:38 AM IST | New Delhi

صدر جمہوریہ مرمو نے یوم آزادی پر قوم کے نام خطا ب میں ملک کی معیشت، دفاع، ٹیکنالوجی کا ذکر کیا، بدعنوانی کیخلاف لڑائی جاری رکھنے کی تلقین کی

President Droupadi Murmu addressing the nation on Independence Day. (Photo: PTI)
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو یوم آزادی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے۔(تصویر: پی ٹی آئی )

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے  یوم آزادی سے قبل کی شب میں ملک کےعوام سے اپنے روایتی خطاب میں کئی اہم موضوعات کا ذکر کیا۔ انہوں نے ملک کے باشندوں سے دیسی مصنوعات کو اپنانے اور بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عہد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو صحت اور تعلیم کی سہولتوں تک مساوی رسائی ملنی چاہئے۔آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن پر ۷۹؍ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سےخطاب میں صدر جمہوریہ نے اقتصادی ترقی کو سماجی ترقی اور غربت کے خاتمے جیسے اہداف کے نقطہ نظر سے اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے آزادی کے بعد خود کفیل ملک بننے کی طرف بہت ترقی کی ہے اور ملک اس وقت مضبوط گھریلو مانگ کے ساتھ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہےجو ہمارے لئے قابل فخر لمحہ ہے۔
 اپنے خطاب میں صدرمرمو نے آپریشن سیندور کو ہندوستان کے `پختہ عزم کا ایک تعارف قرار دیا اور کہا کہ اسے دہشت گردی کے خلاف انسانیت کی جدوجہد کی ایک مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سیندور پوری  دنیا کے  لئے ایک پیغام ہے کہ ہم جارح نہیں بنیں گے لیکن اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے جوابی کارروائی سے دریغ بھی نہیں کریں گے۔ اس موقع پرصدر جمہوریہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماحولیات اور حیوانات کے تحفظ اور ملک کو۲۰۴۷ء تک ایک ترقی یافتہ قوم بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں۔
  تقسیم ہند کی ہولناکیوں کا شکار ہونے والے مجاہدین آزادی اور ہمارے آباءواجداد کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے صدر مرمو نے کہا کہ انصاف، آزادی اور مساوات  وہ اصول ہیں جو ہم نے آزادی کی جدوجہد کے دوران پوری دنیا کو  د ئیے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خلائی اور کھیلوں کی دنیا میں ملک کے ٹیلنٹ کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ سودیشی کے جذبے کو بیدار کرنے پر زور دیتے ہوئے صدر نے کہاکہ سودیشی کا نظریہ `میک اِن انڈیا  اور خود کفیل  بھارت ابھیان جیسی قومی کوششوں کو متاثر کر رہا ہے۔ ہم سب کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے ملک میں بنی مصنوعات خریدیں گے اور استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہینڈلوم ڈے۲۰۱۵ء سے ہر سال ۷؍ اگست کو جدوجہد آزادی کے دوران۱۹۰۵ء میں شروع کی گئی سودیشی تحریک کی یاد میں منایا جاتا ہے۔باقی صفحہ ۹؍ پر ملاحظہ کریں

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK