وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں’ہرکنی ککش‘ بنانے کیلئے ٹویوٹا کرلوسکر موٹر کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔
EPAPER
Updated: September 16, 2026, 10:27 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں’ہرکنی ککش‘ بنانے کیلئے ٹویوٹا کرلوسکر موٹر کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔
لاکھوں خاتون مسافروں کی حفاظت، صحت اور وقار کی طرف ایک قدم اٹھاتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن( ایس ٹی )نے ٹویوٹا کرلوسکر موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ۱۲۵؍ ’ہرکنی ککش‘ قائم کرنے کیلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔یہ ’ہرکنی ککش‘ خصوصی طور پر ماؤں کو اپنے شیر خوار بچوں کی دیکھ بھال کرنے کیلئے قائم کئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کی موجودگی میںگزشتہ روز اس معاہدے پر دستخط ہوئے۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ سونیترا پوار اور وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک موجود تھے۔
یہ بھی پڑھئے:ممبئی مارچ کے دوران مجھے گولی مارنے کی سازش ہے: جرنگے
خصوصی کمرے میں کیا نظم ہوگا
’ہرکنی ککش‘ کا قیام خواتین کیلئے، خاص طور پر دودھ پلانے والی ماؤں کو سفر کے دوران اپنے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے صاف، محفوظ اور نجی جگہ فراہم کرنے کیلئے کیا جائے گا۔ یہ پہل ایس ٹی بس اسٹینڈ پر زچگی کیلئے ضروری سہولیات فراہم کرنے میں بھی اہم ثابت ہوگی۔ ٹویوٹا کرلوسکر موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ(ٹی کے ایم ) اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری( سی ایس آر)فنڈ کے تحت اس پروجیکٹ کیلئے تعاون کرے گا۔ معاہدہ کے مطابق ریاست میں ایس ٹی بس اسٹینڈز پر تقریباً۳؍ اسکوائر فٹ میٹر کمرہ قائم کیا جائے گا۔ کمرے میں ضروری فرنیچر، اندرونی وائرنگ، بجلی اور الیکٹرانک آلات بھی شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھئے:اسکولوں میں ۱۷؍ ستمبر سے ۲۷؍اکتوبر تک ’سیوا سنکلپ ابھیان‘
معاہدہ کے مطابق ۳؍مالی برسوں میں کُل ۱۲۵؍خصوصی کمرے قائم کئے جائیں گے۔ اس میں سے۲۷۔۲۰۲۶ء میں ۵۰؍ اس کے بعد اگلے ۲؍مالی سال میں بالترتیب ۵۰؍ اور ۲۵؍ کمرے بنائے جائیں گے۔
اس پروجیکٹ کیلئے ایس ٹی کارپوریشن تقریباً۵ ؍اسکوائر میٹر کی جگہ فراہم کرنے، ضروری بجلی، پانی اور آپریٹنگ، سیکورٹی، مرمت، دیکھ بھال اور کمروں کی نگرانی کیلئے ذمہ دار ہوگی۔