Inquilab Logo Happiest Places to Work

شری رام اور انیرودھ نے کینکن کنٹری اوپن کا ڈبلز خطاب جیت لیا

Updated: August 24, 2026, 6:57 PM IST | New Delhi

این شری رام بالاجی اور انیرودھ چندرشیکھر کی ہندوستانی جوڑی نے فائنل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینکن کنٹری اوپن ۲۰۲۶ء اے ٹی پی چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز خطاب اپنے نام کر لیا۔ ہندوستانی ٹینس کھلاڑیوں نے فائنل میں میکسیکو کے میگوئل اینجل ریئس وریلا اور بیلاروس کے ایوان لیوتارویچ کی جوڑی کو ۳۔۶، ۶۔۷؍سے شکست دے کر جوڑی کی حیثیت سے اپنا پہلا خطاب جیتا۔

N. Sriram Balaji & Anirudh Chandrasekar.Photo:X
این شری رام اور انیرودھ چندر شیکھر۔ تصویر:ایکس

این شری رام بالاجی اور انیرودھ چندرشیکھر کی ہندوستانی جوڑی نے فائنل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینکن کنٹری اوپن ۲۰۲۶ء اے ٹی پی چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز خطاب اپنے نام کر لیا۔ ہندوستانی ٹینس کھلاڑیوں نے اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں میکسیکو کے میگوئل اینجل ریئس وریلا اور بیلاروس کے ایوان لیوتارویچ کی جوڑی کو ۳۔۶، ۶۔۷؍سے شکست دے کر جوڑی کی حیثیت سے اپنا پہلا خطاب جیتا۔

یہ بھی پڑھئے:۳۰۰؍فلموں میں کام کرنے والے ’’ینگ امیتابھ‘‘ نے بچپن میں جنسی استحصال کا انکشاف کردیا

یہ بالاجی کا ۱۹؍واں اے ٹی پی چیلنجر ڈبلز خطاب اور ۲۰۲۶ء کے سیزن کا پانچواں خطاب تھا۔ چندرشیکھر کے لیے یہ ان کے کریئر کا ۱۱؍واں چیلنجر ڈبلز خطاب اور سال کا دوسرا خطاب تھا۔فائنل کے آغاز میں دونوں جوڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، لیکن اس کے بعد بالاجی اور چندرشیکھر نے آٹھویں گیم میں پہلی بار حریف کی سروس توڑی۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے اس برتری کو برقرار رکھا اور پہلا سیٹ ۳۔۶؍ سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں کسی بھی جوڑی نے اپنی سروس نہیں گنوائی اور سیٹ ٹائی بریکر تک پہنچ گیا۔ بالاجی اور چندرشیکھر نے ۴۔۷؍ سے جیت حاصل کرکے خطاب اپنے نام کر لیا۔
کینکن میں ہندوستانی جوڑی کو اپنے ابتدائی تینوں میچوں میں  پیچھےہونے کے بعد واپسی کرنی پڑی تھی۔ بالاجی اور چندرشیکھر نے اپنی مہم کا آغاز جنوبی کوریا کے جی سونگ نام اور فن لینڈ کے پیٹرک نکلَس سالمنن کو ابتدائی دور میں  شکست دے کر کیا۔ کوارٹر فائنل میں بھی انہوں نے  پیچھے ہونے کے بعد واپسی کی اور چوتھی ترجیحی برطانوی جوڑی ڈیوڈ اسٹیونسن اور مارکس ولیس کو  شکست دی۔ سیمی فائنل میں بھی انہوں نے واپسی کی۔ بالاجی اور چندرشیکھر نے ایک سیٹ سے پیچھے ہونے کے بعد میکسیکو کے سینتیاگو گونزالیز اور چینی تائپے کے رے ہو کو  شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔

یہ بھی پڑھئے:پنت نے بیرون ملک ٹیسٹ میچوں میں رنز بنانے کے معاملے میں دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا

۳۶؍ سالہ بالاجی سیئول میں ۱۸؍ اور۱۹؍ ستمبر کو جنوبی کوریا کے خلاف ہونے والے ڈیوس کپ  ۲۰۲۶ء کوالیفائرز کے دوسرے دور کے مقابلے کے لیے ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔ چندرشیکھر ڈیوس کپ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ بالاجی اور چندرشیکھر دونوں کو جاپان کے آیچی-ناگویا میں ہونے والے ایشین گیمز  ۲۰۲۶ء کے لیے ہندوستان کی مردوں کی ڈبلز ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK