Inquilab Logo

لندن کی عرب کالونی میں چاقو زنی، ۳؍ افرادزخمی

Updated: January 02, 2021, 1:15 PM IST | Agency | London

زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ، جبکہ پولیس نے علاقے سے ایک مشتبہ خاتون کو گرفتار کیا ہے

Arab Colony
جائے واردات سے قریب ہی سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کا مکان ہے

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں عرب کالونی نامی علاقے  میں نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کرکے ایک خاتون سمیت تین افراد کو زخمی کردیا۔ایک نیوز ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ بگ بین گھڑیال  کا الارم بجنے کے ۲۵؍ منٹ کے بعد پیش آیا۔ زخمی ہونے والی ایک خاتون اور دو مردوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ان کی حالت کیسی ہے یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ خیال رہے کہ لندن میں واقع عرب کالونی کو `ایڈ ویئر روڈ بھی کہا جاتا ہے۔
 پولیس نے ایڈویئر روڈ سے ایک مشتبہ خاتون حملہ آور کو گرفتار کیا ہے۔ جہاں یہ  واقعہ پیش آیا ہے وہاں سے کچھ ہی فاصلے پربرطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئرکی رہائش گاہ ہے جب کہ سے گولڈن ٹرائینکل بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں عرب اسٹریٹ کے علاوہ ہائیڈ پارک اور ماربل آرک اسکوائر اور آکسفورڈ اسٹریٹ شامل ہیں۔پولیس  نے جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق ۶؍بجے اس پورے علاقے کوسیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔ پولیس کی طرف سے اس واردات کی مزید تفصیل بیان نہیں‌کی گئی۔ ذرائع کہنا ہے کہ حملہ آور اور زخمی ہونے والے تمام افراد لندن میں کورونا لاک ڈئون کے مخالفین ہیں اور لاک ڈائون کے خلاف مظاہرے کرتے رہتےہیں۔
  واضح رہے کہ برطانیہ میں ان دنوں کورونا کی نئی قسم کا قہر چھایا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی ممانعت ہے۔  ایسی صورت میں اس طرح کے حملے سے مقامی سطح پر تشویش کا ماحول ہے۔ 

london Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK