Inquilab Logo

شیئربازار مسلسل دوسرے دن گراوٹ کا شکار ہوا

Updated: September 16, 2022, 11:58 AM IST | Agency | Mumbai

منگل کو امریکی بازار بری طرح پھسلا ، جس سے بدھ کو ہندوستان سمیت تمام بازار متاثر ہوئے،ملکی بازار بدھ کو سنبھلا ، جمعرات کو بھی تنزلی کا اثردکھائی دیا

A young man passing by BSE. .Picture:INN
بی ایس ای کے پاس سے ایک نوجوان گزرتے ہوئے۔تصویر: پی ٹی آئی

عالمی بازار سے مثبت اشارے ملنے کے باوجود مقامی سطح پر آئی ٹی ٹیک، ریئلٹی، میٹلز، ہیلتھ کیئر، انرجی اور آئل اینڈ گیس جیسے گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو مسلسل دوسرے دن گر گئی۔ اس دوران سینسیکس۶۰؍ ہزار پوائنٹس اور نفٹی۱۸؍ ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے آگیا۔ بی ایس ای کا۳۰؍ حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس نفسیاتی سطح ۶۰؍ ہزار پوائنٹس سے ۴۱۲ء۹۶؍  پوائنٹس کی کمی کے ساتھ۵۹۹۳۴ء۰۱؍  پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی۱۲۶ء۳۵؍ پوائنٹس گر کر۱۷۹۷۷ء۴۰؍ پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی فروخت کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریدوفروخت دیکھی گئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ۰ء۳۱؍  فیصد بڑھ کر۲۶۳۰۷ء۲۰؍  پوائنٹس اور اسمال کیپ۰ء۰۶؍  فیصد بڑھ کر۲۹۹۱۱ء۵۱؍ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای پر مجموعی طور پر۳۶۲۰؍ کمپنیوں کا لین دین ہوا، جن میں سے۱۷۹۸؍  میں کمی اور۱۶۹۸؍ میں اضافہ جبکہ۱۲۴؍  میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ بی ایس ای میں شامل گروپوں میں آئی ٹی۱ء۶۳؍فیصد، ٹیک۱ء۵۰؍ فیصد، میٹلز۱ء۰۹؍  فیصد، ہیلتھ کیئر۰ء۸۸؍  فیصد، سی ڈی۰ء۷۶؍ فیصد، آئل اینڈ گیس۰ء۰۶؍  فیصد اور انرجی۰ء۱۴؍  فیصد جبکہ پاور۰ء۱۴؍ فیصد، یوٹیلٹیز۱ء۹۹؍ فیصد، آٹو۰ء۸۴؍ فیصد، ٹیلی کام میں۰ء۰۷؍  فیصد اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی سطح پر چین کے شنگھائی کمپوزٹ۱ء۱۶؍ فیصد کے علاوہ تمام بڑے انڈیکس سبز رنگ میں رہے۔ اس میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای۰ء۵۷؍ فیصد، جرمنی کا ڈیکس۰ء۳۱؍فیصد، جاپان کا نکئی۰ء۲۱؍ فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ۰ء۴۴؍  فیصد شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK