ممبئی کے ودھان بھون میں جاری مہاراشٹر اسمبلی کے مانسون اجلاس میں سابق وزیر اور رکن اسمبلی اسلم شیخ نے ملاڈ میں شدید ٹریفک جام کا مسئلہ ایوان اسمبلی میں اٹھایا۔ انہوںنےکہاکہ ٹریفک جام کےسبب طلبہ اسکول اور کالج وقت پر نہیں پہنچ پارہے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 14, 2025, 11:10 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
ممبئی کے ودھان بھون میں جاری مہاراشٹر اسمبلی کے مانسون اجلاس میں سابق وزیر اور رکن اسمبلی اسلم شیخ نے ملاڈ میں شدید ٹریفک جام کا مسئلہ ایوان اسمبلی میں اٹھایا۔ انہوںنےکہاکہ ٹریفک جام کےسبب طلبہ اسکول اور کالج وقت پر نہیں پہنچ پارہے ہیں۔
ممبئی کے ودھان بھون میں جاری مہاراشٹر اسمبلی کے مانسون اجلاس میں سابق وزیر اور رکن اسمبلی اسلم شیخ نے ملاڈ میں شدید ٹریفک جام کا مسئلہ ایوان اسمبلی میں اٹھایا۔ انہوںنےکہاکہ ٹریفک جام کےسبب طلبہ اسکول اور کالج وقت پر نہیں پہنچ پارہے ہیں۔ ملازمین کو بھی دفتر پہنچنے میں پریشانی ہو رہی ہے ۔ اس کی اصل وجہ گاڑیوں کے ذریعے لین کٹنگ ہے ۔ انہوںنے ٹریک جام سے نجات دلانے کیلئے لین کٹنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے مطالبہ کیا۔ اس مطالبے پر ممبئی مضافات ضلع کے نگراں وزیر آشیش شیلار نے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ لے کر ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار کرنے کا یقین دلایا ۔
رکن اسمبلی اسلم شیخ نے جمعہ کو ملاڈ میں ٹریفک جام کا مسئلہ پوئنٹ آف انفارمیشن کے تحت ایوان اسمبلی میں اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ’’ممبئی اور خصوصاً ملاڈ میں ٹریفک کامسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔ اگر ملاڈ سے شہری کو ایئر پورٹ جانا ہوتا ہے تو ٹریفک جام کے سبب ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا ہے۔ اسی طرح مالونی اور لنکنگ روڈ پر بھی اکثر ٹریفک جام رہتا ہے۔ اس ٹریفک جام کی اصل وجہ روڈ کی لین کٹنگ، ڈرائیور اپنی گاڑی سیدھی لین پر نہیں چلاتا بلکہ دائیں بائیں کراس کرنے لگتا ہے جس کی وجہ سے پیچھے کی گاڑیاں رک جاتی ہیں اور ٹریفک جا م کا سبب بنتی ہیں۔
انہوں نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ جس طرح ٹریفک پولیس کی جانب سے ’ڈرنک اینڈ ڈرائیو‘ کی روک تھام کیلئے مہم چلائی جاتی ہےاسی طرح اگر لین کٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تو اس ٹریفک جام سے بچا جاسکتا ہے۔
اسلم شیخ کے بقول اسی ٹریفک جام کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے طلبہ وقت پر اپنے اسکول اور بڑے طلبہ اپنے کالج نہیں پہنچ پاتے ہیں۔ انہوں نے ممبئی مضافات ضلع کے نگراں وزیر آشیش شیلار کو مخاطب کرتے ہوئے طلبہ اور عوام کو ہونے والی اس ٹریفک کی پریشانی سے نجات دلانے کیلئے لین کٹنگ کرنے والو ں کےخلاف کارروائی کرنے کا اصول نافذ کرنے اور مہم چلانے کیلئے ٹریفک پولیس اور پولیس کمشنر کو ضروری ہدایت دیں۔
آشیش شیلار نے اسلم شیخ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ’’یہ سچ ہے کہ سرکار ، میونسپل کارپوریشن ،ٹریفک پولیس اور سٹی پولیس ممبئی کو ٹریفک جام سے پاک کرنے کیلئے کوسٹل روڈ، رنگ روڈ متعدد پل تعمیر کر رہی ہے۔