یونائیٹڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) ٹرانزیکشنز کی تعداد فروری میں سالانہ بنیاد پر۲۷؍ فیصد بڑھ کر ۳۹ء۲۰؍ ارب ہو گئی ہے۔ اس دوران یو پی آئی ٹرانزیکشنز کی مالیت سالانہ بنیاد پر۲۲؍ فیصد بڑھ کر ۸۴ء۲۶؍ لاکھ کروڑ روپے ہو گئی ہے۔
EPAPER
Updated: March 01, 2026, 6:10 PM IST | New Delhi
یونائیٹڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) ٹرانزیکشنز کی تعداد فروری میں سالانہ بنیاد پر۲۷؍ فیصد بڑھ کر ۳۹ء۲۰؍ ارب ہو گئی ہے۔ اس دوران یو پی آئی ٹرانزیکشنز کی مالیت سالانہ بنیاد پر۲۲؍ فیصد بڑھ کر ۸۴ء۲۶؍ لاکھ کروڑ روپے ہو گئی ہے۔
یونائیٹڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) ٹرانزیکشنز کی تعداد فروری میں سالانہ بنیاد پر۲۷؍ فیصد بڑھ کر ۳۹ء۲۰؍ ارب ہو گئی ہے۔ اس دوران یو پی آئی ٹرانزیکشنز کی مالیت سالانہ بنیاد پر۲۲؍ فیصد بڑھ کر ۸۴ء۲۶؍ لاکھ کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ یہ معلومات نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا میں دی گئی ہیں۔
این پی سی آئی کے ڈیٹا کے مطابق، فروری میں اوسطاً ۹۵۸۶۵؍کروڑ روپے کا لین دین ہوا، جبکہ جنوری میں یہ اعداد و شمار۹۱۴۰۳؍ کروڑ روپے تھے۔ فروری میں روزانہ اوسطاً ۷۲۸؍ ملین ٹرانزیکشنز ہوئیں، جنوری میں یہ تعداد ۷۰۰؍ ملین تھی۔ جنوری میں یو پی آئی کے لین دین کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں ۲۸؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ ۷۰ء۲۱؍ ارب تک پہنچ گئی تھی۔ اسی کے ساتھ لین دین کی مالیت میں بھی سالانہ بنیاد پر ۲۱؍ فیصد اضافہ ہوا اور یہ ۳۳ء۲۸؍ لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب، فروری میں آئی ایم پی ایس (ائی ایم پی ایس ) کا ماہانہ حجم ۳۳۶؍ملین رہا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں ۱۴؍ فیصد زیادہ ہے اور یہ۴۲ء۶؍ لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ روزانہ اوسطاً ۱۲؍ ملین لین دین ریکارڈ کیے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق، فاسٹیگ (FASTag) کا ماہانہ لین دین ۳۵۰؍ ملین رہا، جس کی مالیت ۶۹۲۵؍ کروڑ روپے تھی، جو ۵؍ فیصد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لَو اینڈ وار‘‘ کا اصل بجٹ سامنے آیا
یو پی آئی اب متحدہ عرب امارات ، سنگاپور، بھوٹان، نیپال، سری لنکا، فرانس، ماریشس اور قطر سمیت آٹھ سے زائد ممالک میں فعال ہے، جس سے ہندوستانی ڈیجیٹل پیمنٹس کے شعبے میں عالمی سطح پر پیش پیش ہے۔ یو پی آئی کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی رسائی سے ریمیٹنس میں اضافہ ہو رہا ہے، مالی شمولیت کو فروغ مل رہا ہے اور عالمی فِن ٹیک میں ہندوستان کی پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:چنئی سپر کنگز کے پری سیزن کیمپ میں دھونی بھی حصہ لیں گے
گزشتہ ہفتے ہندوستان اور اسرائیل نے یو پی آئی کے سرحد پار استعمال کو ممکن بنا کر اپنی ڈیجیٹل اور مالی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا اعلان کیا۔ اس عمل میں، یو پی آئی اسرائیل کے گھریلو پیمنٹس فریم ورک سے جڑے گا تاکہ ڈیجیٹل لین دین تیز اور زیادہ مؤثر ہو سکیں۔ ہندوستان کے وزارت مالیات کی جانب سے کرائے گئے ایک آزاد مطالعے کے مطابق، یو پی آئی ادائیگی کا سب سے پسندیدہ ذریعہ بن کر اُبھرا ہے، جو ہندوستان میں کل ادائیگی کے لین دین کا۵۷؍ فیصد ہے، اور نقد ادائیگی (۳۸؍ فیصد) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس کی بنیادی وجہ اس کا آسان استعمال اور فوری رقم کی منتقلی کی صلاحیت ہے۔