Inquilab Logo

نوے فیصد سے کم مارکس والے طلبہ کا مشہور کالجوں میں داخلہ مشکل

Updated: August 20, 2021, 9:15 AM IST | Mumbai

پہلی میرٹ لسٹ میں کٹ آف مارکس کافی زیادہ ۔ اس کی وجہ کالج انتظامیہ نے امسال بارہویں کے امتحان میں بڑی تعداد میں طلبہ کی کامیابی کو قراردیا۔ پرنسپل حضرات فکرمند ، کہا : داخلے کا یہ معیار نہیں ہونا چاہئے۔ اس سے قبل کہ کٹ آف مارکس ۱۰۰؍فیصد پہنچ جائے ، اس پرغوروخوض کرنا بہت ضروری ہے

A large number of students have passed the HSC examinations this year. (File photo)
امسال ایچ ایس سی امتحانات میں بڑی تعداد میں طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ (فائل فوٹو)

 جن طلبہ نے امسال ایچ ایس سی امتحان میں ۹۰؍ فیصد سے کم مارکس حاصل کئے ہیں، ان کا داخلہ شہر کے مشہور کالجوں میں مشکل ہوسکتا ہے کیونکہ منگل کو ڈگری کالج کے پہلے سال میں داخلے کیلئے پہلی میرٹ لسٹ جاری کی گئی تھی جس میں شہر کے کئی کالجوں کے کٹ آف  مارکس میں  اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم کالجوں کو امسال بارہویں کےنتائج میں کافی اضافہ کی توقع تھی ۔ کامرس اسٹریم میں مشہور کالجوں کے کٹ آف مارکس میں  ۴،۵؍ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا  جبکہ آرٹس میں ۷،۸؍فیصد۔
 چرچ گیٹ کے جے ہند کالج میں آرٹس کا کٹ آف مارکس ۹۶؍ فیصد تھا۔ اس کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اشوک واڈیا نے اس پر اپنی تشوتش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’یہ یقیناً کٹ آف مارکس کا بڑا اضافہ ہے لیکن  ایچ ایس سی کے نتائج کے بعد  ایسی ہی توقع تھی۔ یہ اب واقعی بہت اہم ہے کہ ہم جلد ہی معمول پر آجائیں ورنہ  یہ معیار بن جائے گا جو ٹھیک نہیں ہے۔‘‘
  شہر کے ایک اور کالج کے پرنسپل نے کہا کہ ’’ہر سال واقعی میرٹ کٹ آف مارکس بڑھ رہا ہے لیکن  یہ ہم سب کیلئے ایک سوال ہے کہ آیا ایچ ایس سی کامیاب طلبہ کا یہ بیچ واقعی اتنا ذہین ہے یا ہمیں  مارکس دینے کے نظام پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل کہ کٹ آف مارکس ۱۰۰؍ فیصد  ہوجائے ،   اس تعلق سے تبدیلیوں کا جائزہ لے کر غوروخوض کرنا بہت  ضروری ہے۔‘‘
 ممبئی یونیورسٹی سے تسلیم شدہ تقریباً ۸۰۰؍ کالجوں نے پہلی میرٹ لسٹ کااعلان کیا ہے۔ امسال ہائرسیکنڈری سرٹیفکیٹ (ایچ ایس سی) کے نتائج گزشتہ سال کے مقابلے ۸۵۷؍ فیصد زیادہ رہا۔ اس کے علاوہ امسال ۹۰؍ فیصد سے زیادہ مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ یہ امسال  بغیر امتحان کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK