Inquilab Logo

افغانستان میں خودکش حملہ ،۲۳؍ طلبہ جاں بحق

Updated: October 01, 2022, 12:57 PM IST | Agency | Kabul

کابل کے قریب تعلیمی ادارے میں طلبہ امتحانات کی تیاری کر رہے تھے کہ خودکش بمبار نے حملہ کردیا۔۲؍درجن سے زائد زخمی

 The severity of the explosion in the Kabul school can be estimated .Picture:INN
کابل کی درس گاہ میں ہونے والے دھماکہ کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتاہے ۔ تصویر:آئی این این

 افغان دارالحکومت ایک مرتبہ پھر خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا، تعلیمی ادارے پر خودکش حملے میں۲۳؍ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں اکثریت طلبا کی ہے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔افغانستان کے دارالحکومت کابل  کے مغربی علاقے دشت برچی میں تعلیمی ادارے پر خودکش حملے میں کم از کم۲۳؍ افراد جاں بحق اور ۲؍ درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔ افغانستان پولیس ترجمان خالد زدران نے کہا کہ طلبہ امتحانات کی تیاری کر رہے تھے کہ خودکش بمبار نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں۲۳ ؍ افراد جاں بحق اور۳۷؍ زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافع ٹکورنے اس سے قبل ٹویٹ کی تھی کہ سیکوریٹی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں جبکہ دھماکہ کی نوعیت اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں بعد میں بتایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں پر حملہ دشمن کے بہیمانہ ظلم اور اخلاقی معیار کی پستی کو ثابت کرتا ہے۔ گزشتہ سال طالبان کی اقتدار میں واپسی سے افغانستان میں ۲؍ دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوا تھا اور تشدد میں نمایاں کمی آئی تھی، لیکن نئے حکمرانوں کے دور میں حالیہ مہینوں میں سیکوریٹی کی صورتحال ابتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ افغانستان کے ہزارہ برادری کو کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا ہے اور انہوں نے۱۹۹۶ء سے  ۲۰۰۱ءکے دوران طالبان کے پہلے دور حکومت میں ان پر بدسلوکی کا الزام لگایا تھا۔ان کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر اسی طرح کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی طوق نے کہا کہ  سیکوریٹیٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اہداف پر حملہ دشمن کے غیر انسانی ظلم اور اخلاقی معیار کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK