• Fri, 30 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیصل خان شینوزادہ نے انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی

Updated: January 30, 2026, 7:06 PM IST | Harare

افغان بلے باز فیصل خان شینوزادہ نے انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ شینوزادہ نے جمعہ کو آئرلینڈ کے خلاف سپر سکس میچ میں ۱۴۲؍گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکا اور ۱۸؍ چوکوں کی مدد سے۱۶۳؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Faisal Khan.Photo:INN
فیصل خان۔ تصویر:آئی این این

 افغان بلے باز فیصل خان شینوزادہ نے انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ شینوزادہ نے جمعہ کو آئرلینڈ کے خلاف سپر سکس میچ میں ۱۴۲؍گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک  چھکا اور ۱۸؍ چوکوں کی مدد سے۱۶۳؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اسی کے ساتھ شینوزادہ ون ڈے فارمیٹ میں مردوں کے انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے افغان بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ کریم جنت کے نام تھا، جنہوں نے  ۵؍فروری ۲۰۱۶ء کو فجی کے خلاف۱۳۲؍ گیندوں میں ۱۵۶؍رنز بنائے تھے۔ ان کی اس اننگز میں ۶؍ چھکے اور ۱۲؍ چوکے شامل تھے۔
عالمی سطح پر، ویران چامودیتھا انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز ہیں، جنہوں نے۱۷؍ جنوری۲۰۲۶ء کو جاپان کے خلاف ۱۴۳؍ گیندوں میں۲۶؍ چوکوں اورایک  چھکے کے ساتھ ۱۹۲؍ رنز بنائے تھے  جبکہ حسیتھا بویاغودا اور بین اینگس مییس ۱۹۱۔۱۹۱؍ رنز بنا کر مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں جاری اس میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے اترنے والی افغان ٹیم نے مقررہ اوورز میں ۷؍ وکٹیں گنواتے ہوئے ۳۱۵؍ رنز بنائے۔

 فیصل شینوزادہ (۱۶۳) کی شاندار سنچری اور کپتان محبوب خان (۸۹) کی عمدہ نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے جمعہ کو انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ کے سپر سکس گروپ ایک کے مقابلے میں آئرلینڈ کے خلاف سات وکٹ پر ۳۱۵؍ رن کا بڑا اسکور بنایا۔  ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان کی شروعات کچھ خاص نہ رہی اور تیسرے ہی اوور میں خالد احمدزئی (ایک) آؤٹ ہو گئے، جنہیں روبن ولسن نے بولڈ کیا۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کے لیے آنے والے فیصل شینوزادہ نے عثمان  سعادت کے ساتھ اننگز سنبھالنے کی کوشش کی، تاہم آٹھویں اوور میں تھامس فورڈ نے عثمان (۱۴؍رن) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھئے:اگر کوئی سبالینکا کو ہرا سکتا ہے تو وہ الینا رائباکینا ہیں

اس کے بعد عزیراللہ نیازئی بلے بازی کے لیے آئے اور انہوں نے شینوزادہ کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے ۷۵؍ رن کی شراکت قائم کی۔۲۲؍ ویں اوور میں اولیور رائلی نے عزیراللہ نیازئی (۲۶؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ بعد ازاں کپتان محبوب خان اور فیصل شینوزادہ کے درمیان ۱۸۸؍ رن کی بڑی شراکت قائم ہوئی، جس نے افغانستان کو مضبوط اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھئے:اڈانی پورٹس، اڈانی گرین اور اڈانی انرجی سالیوشنز کو مضبوط ریٹنگ ملی

۴۸؍ویں اوور میں اولیور رائلی نے فیصل شینوزادہ کو آؤٹ کیا۔ شینوزادہ نے ۱۴۲؍ گیندوں پر۱۸؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۱۶۳؍رن کی شاندار اننگز کھیلی۔۴۹؍ویں اوور کی پہلی گیند پر روبن ولسن نے عزیزاللہ  (ایک ) کو آؤٹ کیا، جبکہ ۵۰؍ویں اوور میں محبوب خان (۸۹؍رن) کا وکٹ گرنے کے ساتھ افغانستان کا ساتواں نقصان ہوا۔ محبوب خان نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے بھی لگائے۔ افغانستان نے مقررہ ۵۰؍ اوور میں سات وکٹ پر ۳۱۵؍ رن کا اسکور بنایا۔ آئرلینڈ کی جانب سے روبن ولسن اور اولیور رائلی نے تین، تین وکٹ حاصل کیں، جبکہ تھامس فورڈ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK