Inquilab Logo

سپر اسٹار رجنی کانت ۲۰۱۹ء کے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کیلئے نامزد

Updated: April 02, 2021, 12:14 PM IST | Agency | New Delhi

وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرکاش جائوڈیکر نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ، ایوارڈ کیلئے ان کا نام اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا

Rajinikanth .Picture:INN
رجنی کانت۔تصویر :آئی این این

 مرکزی حکومت نے  ۲۰۱۹ءکا داداصاحب پھالکے ایوارڈ  جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو دینے کا اعلان کیاہے ۔اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکرنے جمعرات کو ٹویٹ کرکے ۵۱؍ ویں داداصاحب پھالکے ایوارڈ کے  لئے رجنی کانت کے نام کااعلان کیا۔۳؍مئی کو  رجنی کانت کو نیشنل فلم ایوارڈس کی پروقار تقریب میں اس اعزازسے نوازاجائے گا۔ جاؤڈیکر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’یہ بتاتے ہوئے مجھے بے انتہا مسرت ہو رہی  ہے ۲۰۱۹ء کا داداصاحب پھالکے ایوارڈ ہندستانی سنیما کی تاریخ میں عظیم فنکاروں میں سے ایک رجنی کانت جی کو دیاجارہاہے ۔ اداکار ،پروڈیوسر اور کہانی کارکے طورپر  ان کی خدمات نمایاںہیں۔ ‘‘ انہوں نے کہاکہ  رجنی کانت ایسے معروف اداکار ہیں جنہوں نے  ۵۰؍ سال سے ہندوستانیوں کے دلوں پر راج کیاہے۔۱۹۹۲ء میں ریلیز ہونے والی  ان کی   فلم ’انا ملائی ‘ میری پسندیدہ فلم رہی ہے۔جاؤڈیکر نے داداصاحب پھالکے ایوارڈ کی سلیکشن کمیٹی کے ممبران آشابھوسلے ،سبھاش گھئی ،موہن لال ،شنکر مہادیون اور بسواجیت چٹرجی کا بھی شکریہ اداکیا۔انھوں نے کہاکہ ایوارڈسلیکشن کمیٹی کے ممبران نے اتفاق رائے سے رجنی کانت کے نام کی حمایت کی جسے حکومت نے قبول کرلیا اور اب یہ ایوارڈ ایک پروقار تقریب میں رجنی کانت کو تقویض کیا جائے گا۔ کانگریس نے بھی رجنی کانت کو ایوارڈ دینے کا استقبال کیا لیکن بی جے پی پر اس معاملے میں الیکشن کی سیاست کرنے کا بھی الزام عائد کیا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK