Inquilab Logo

تیجسوی اورنتیش کی مبینہ خفیہ ملاقات کےبعد بی جےپی ذات پرمبنی مردم شماری کی حمایت

Updated: May 26, 2022, 12:07 PM IST | Inquilab News Network | Patna

نتیش کمار ذات پر مبنی مردم شماری کو ایشوبنا کر این ڈی اے سے الگ ہوسکتے ہیں۔تیجسوی یادوسے ان کی قربت بڑھی ہے، ۱۱؍مئی کو دونوں کے درمیان بند کمرے میں ہونے والی ملاقات سے ایسے اشارے مل رہے ہیں

Sanjay Jaiswal addressing a meeting of Bihar BJP.Picture:INN
بہار بی جے پی کی میٹنگ میں سنجے جیسوال خطاب کرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این

ین):بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری کےلئےوزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ   کل جماعتی میٹنگ طلب کئے جانےکے اعلان کے بعد بی جے پی نے بھی کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ دراصل پٹنہ میں راجیہ سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ تھی۔اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمارکے سیاسی  موقف پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ کے بعد جب بی جے پی کے لیڈران باہر نکلے تو ان کے بیانات سے بی جے پی کی حکمت عملی واضح ہو گئی۔ میٹنگ سے باہر نکلے ممبرپارلیمنٹ اجے نشاد نے کہاکہ ‘بی جے پی نے کب ذات پر مبنی مردم شماری سے منع کیاہے۔ قانون سازیہ کے دونوں ایوان میں اتفاق رائے سے ذات پر مبنی مردم شماری کی تجویز منظور کی جاچکی ہے۔ بی جے پی نے بھی اس تجویز کی حمایت کی تھی ،ایسے میں مخالفت کا سوال کہاں اٹھتاہے؟ میٹنگ سے باہر نکلے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر بچول نے کہاکہ ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے ہونے والی کل جماعتی میٹنگ میں بی جے پی شرکت کرےگی۔میٹنگ میں شامل نہیں ہو نے  کا سوال کہاں اٹھتاہے؟ انہوں نے کہاکہ نتیش جی جب کل جماعتی وفد لےکروزیر اعظم سے ملاقات کرنےگئے تھے تو اس میں بی جےپی بھی شامل تھی۔بی جے پی کے رکن اسمبلی بچول نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی خود کہہ چکے ہیں کہ جو ریاستیں چاہیں وہ اپنی سطح پر خود ذات پر مبنی مردم شماری کرالیں ایسے میں بی جے پی کی مخالفت کی بات کہاں سے آتی ہے؟انہوں نے کہاکہ نتیش جی اگر ذات پر مبنی مردم شماری کرانےکا فیصلہ کرتے ہیں تو انہیںبی جے پی کی پوری حمایت ملےگی۔   سیاسی ماہرین کے مطابق بی جے پی نے اب نتیش کمارکو حکمت عملی کے تحت جواب دینا شروع کردیا ہے۔ بی جے پی کے سبھی لیڈران  سے کہہ دیا گیا ہے کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کے خلاف کوئی بیان نہیں  دیںگے۔دراصل بی جے پی اعلیٰ قیادت تک یہ بات پہنچ چکی ہے کہ نتیش کمار ذات پر مبنی مردم شماری کو ایشوبنا کر این ڈی اے سے الگ ہوسکتے ہیں۔تیجسوی یادوسے ان کی قربت بڑھی ہےاور ۱۱؍مئی کو دونوں کے درمیان بند کمرے میںہوئی ملاقات سے ایسے اشارے مل رہے ہیں۔اس سلسلےمیں بی جے پی کے ایک لیڈر نےکہاکہ نتیش جی کو امیدہوگی کہ بی جے پی ذات پر مبنی مردم شماری کی مخالفت کرےگی۔اس کے بعد وہ آرجےڈی کے ساتھ مل کر سرکار بنالیں گے۔اس سے بی جے پی سرکار سے بھی باہر ہوگی اور نتیش کمار اسے پسماندہ مخالف بھی قرار دے دیں گےلیکن بی جے پی ان کی حکمت عملی سمجھ رہی ہے،اس لئے بی جے پی نہ صرف کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کرےگی بلکہ کابینہ کی میٹنگ میں بھی ذات پر مبنی مردم شماری کی حمایت کرےگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK