Inquilab Logo

سورت : مسجد میں گھس کر بھگوا عناصر کی غنڈہ گردی ، نماز نہیں ہونے دی

Updated: January 24, 2022, 9:56 AM IST | Inquilab News Network | Surat

بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسجد میں گھس کر جے شری رام کے نعرے لگائے، کورونا کا حوالہ دیکر نمازکا سلسلہ روکنے کی دھمکی دی

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

   سورت کے ہجیرا گائوں  میں بھگوا عناصر کے ذریعہ ایک مسجد میں گھس کر زبردستی نمازکا سلسلہ روکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔  الزام ہے کہ بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے مذکورہ غنڈہ صفت عناصر جمعہ کو چپل جوتے پہنے ہوئے  اچانک دندناتے ہوئے مسجد میں داخل ہوئے۔ جے شری رام کا نعرہ بلند کرتے ہوئے انہوں نے مسجد   میں موجود افراد کو   کورونا کا حوالہ دیکرباجماعت نماز  پڑھنے سے روکا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہگجرات حکومت کے اعلامیہ کے مطابق مذہبی پروگراموں   میں  ۱۵۰؍ افراد کوشریک ہونے کی اجازت ہے۔   مسجد کے امام عاقب انصاری نے اس سلسلے میں  نیوز ویب سائٹ کلیریون ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ  اچانک ۱۰۰؍ کے قریب افراد مسجد میں داخل ہو گئے۔   ان کے مطابق مسجد میں داخل ہوتے ہی بھگوا عناصر نے اعلان کیا کہ ’’مسجد کو بند کرو،یہاں نماز نہیں ہوگی۔‘‘ مولانا کے مطابق ’’انہوں  نے ہمیں  جمعہ کی نماز نہیں ادا کرنے دی۔اس کے بعد سے اب تک مسجد میں نماز نہیں ہوسکی۔‘‘ اس کی وجہ انہوں  نے  بتائی کہ ’’سوسائٹی  کے پرمکھ نے کوئی فیصلہ نہ ہوجانے تک نمازپڑھنے سے روک دیاہے۔‘‘ اس سلسلے میں  پولیس کے رویے پر مولانا عاقب انصاری نے بتایا کہ ’’ہم مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت لے کر گئے تھے مگر وہاں موجود پولیس افسر نے معاملے کو غیر اہم بناتے ہوئے کہا کہ وہ (بھگوا عناصر) کورونا کے اصولوں کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ مسجد میں زبردستی  داخل ہونے والوں میں سے ۲؍ کی وہ شناخت کر سکتے ہیں۔ وہ دیپک اور پاٹھک ہیں۔ ان کا تعلق یوپی سے ہے اور وہ اس سوسائٹی کے رکن ہیں جس میں  مسلمانوں نے نماز کی ادائیگی کیلئے اپنی  زمین پر    مسجد   بنائی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ بھگوا عناصر  نے مسجد کی جگہ پر بھی  دعویٰ پیش کیا ہے۔ 

surat Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK