Inquilab Logo

سورت سے بی جےپی اُمیدوار بلا مقابلہ منتخب، عوام کے ووٹ کی ضرورت ہی نہیں پڑی

Updated: April 23, 2024, 12:02 AM IST | Agency | Surat

پہلے دستخط میں خامی کی بنیاد پر کانگریس کے امیدوار کا پرچہ خارج ہوا پھر بقیہ ۸؍امیدواروں نے اپنے نام واپس لے لئے اور مکیش دلال جیت گئے۔

Mukesh Dalal receiving election winning certificate in Surat. Photo: INN
سورت میں مکیش دلال الیکشن جیتنے کا سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

 گجرات میں سورت  کی  پارلیمانی سیٹ جو بی جےپی کیلئے مشکل سمجھی جا رہی تھی، پر اس  کے امیدوار مکیش دلال  پیر کو بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن  نے پہلے اتوار کو کانگریس کے امیدوار نلیش کمبھانی کا پرچہ ان کے تائید کنندہ افراد کے دستخط پر اٹھنے والے سوالوں  کے بعد خارج کردیا  ، اس کے بعد پیر کو   مکیش دلال کے مد مقابل تمام ۸؍ امیدواروں  نے یکے بعد دیگرے اپنا نام واپس لے لیا اور اس طرح  الیکشن  کے بغیر ہی دلال پارلیمنٹ کیلئے بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔گزشتہ ۱۲؍ برسوں میں وہ پہلے شخص ہیں جو پارلیمنٹ کیلئے بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ 
 ان کے انتخاب کے ساتھ ہی سورت کے رائے دہندگان پارلیمانی الیکشن میں حق رائے دہی سے محروم ہوگئے ہیں۔ گجرات میں پولنگ ۷؍ مئی کو ہوگی۔ تفصیلات مطابق کانگریس کے امیدوار  نلیش کمبھانی  کے پرچہ نامزدگی میں تینوں تائید کنندگان کے دستخط پر بی جےپی کے مقامی لیڈر نے اعتراض کیا اوران کے فرضی ہونے کا دعویٰ  کیا۔ ریٹرننگ آفیسر نے نلیش کمبھانی کو مذکورہ تائید کنندگان کو پیش کرنے کی ہدایت دی مگر وہ انہیں پیش نہیں کرسکے۔  

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK