Inquilab Logo

فلمساز راجکمار سنتوشی کو ۲؍ سال قید، ۲؍ کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم

Updated: February 17, 2024, 9:00 PM IST | Surat

گجرات کے جمنا نگر کی عدالت نے آج چیک ریٹرن کیس میں فلمساز راجکمار سنتوشی کو۲؍ سال قید کی سزا سنائی ہےاور انہیں شکایت کنندہ اشوک لال کو ۲؍ کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے سنتوشی کی یہ درخواست بھی قبول کرلی جس میں انہوں نے ۳۰؍ دن کیلئے عدالت کے حکم پر روک لگانے کی درخواست کی تھی تا کہ وہ ہائی کورٹ سے رجوع کر سکیں۔

Filmmaker Rajkumar Santoshi. Photo: INN
فلم ساز راجکمار سنتوشی۔ تصویر: آئی این این

گجرات جمنا نگر کورٹ نے آج فلم ساز راجکمار سنتوش کو ۲؍ سال قید کی سزا سنائی ہے اور چیک رٹرن کیس میں شکایت کنندہ کو ۲؍ کروڑ روپےدینے کا بھی حکم دیاہے۔فلم ساز راجکمار سنتوشی ، جوڈائریکٹر، پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ اسکرپٹ رائٹربھی ہیں، اپنی اہم ایکشن فلموں جیسے گھاٹک، گھائل اور ڈراما دامنی کیلئے جانے جاتے ہیں۔ انداز اپنااپنا بھی ان کی مشہور کامیڈی فلم ہے۔ اس ضمن میں ریاستی عدالت کے وکیل ججٹس وی جے گدھوی نے انہیں ۲؍ سال قید کی سزا سنائی ہے اور انہیں شکایت کنندہ کو ۲؍ کروڑ روپے دینے کی ہدایت دی ہے۔ خیال رہے کہ ۲؍کروڑ روپے اس رقم کی دگنا رقم ہے جو انہوں نے شکایت کنندہ سے لی تھی۔بعد ازیں عدالت نے سنتوشی کی یہ درخواستبھی  قبول کر لی جس میں انہوں نے ۳۰؍ دن کیلئے عدالت کے حکم پر روک لگانے کی درخواست کی تھی تا کہ وہ ہائی کورٹ سے رجوع کر سکیں۔شکایت کنندہ اشوک لال ، جو صنعتکار ہیں، نے اپنی شکایت میں لکھا تھا کہ انہوں نے سنتوشی کو ایک فلم پروڈیوس کرنے کیلئے ۲؍ کروڑ روپے ادھار دیئے تھے جس کے خلاف سنتوشی نے انہیں ۱۰؍ لاکھ کے ۱۰؍ چیک دیئے تھے۔جب بینک اکاؤنٹ میں فنڈز کی کمی ہونے کے سبب ۱۰؍ چیک واپس کردیئے گئے تو شکایت کنندہ نے فلم ساز کو نیگوشیبل انسٹرومینٹس ایکٹ ۱۸۸۱ء  کے تحت قانونی نوٹس جاری کیا تھا۔ پھر بھی فلم ساز سنتوشی نے شکایت کنندہ کے پیسے واپس نہیں کئےتو انہوں نے ۲۰۱۷ء میں عدالت سے رجوع کیاتھا۔

شکایت کنندہ کے وکیل پیوش بھوجانی نے کہا کہ راجکمار سنتوشی نے اپنے خلاف داخل کئے گئے کیس کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کیاجبکہ دوسری جانب شکایت کنندہ نے اس کیس کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا۔سیشن کورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ سنتوشی کے خلاف تمام کیس کی سماعت جمنا نگر کی عدالت میں کی جائے گی۔بھوجانی نے مزید کہا کہ  عدالت نے بعد میں راجکمار سنتوشی کے خلاف سمن جاری کیا جس پر بھی وہ حاضر نہیںہوئے تھے۔سمن جاری کرنے کے باوجود بھی جب فلم ساز جمنا نگر کی عدالت کے روبرو حاضر نہیں ہوئےتو عدالت نےان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔یہ ورانٹ جاری کرنے کے بعد وہ جمنا نگر کی عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK