• Tue, 08 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلورو میں سویگی انسٹا مارٹ کے ڈارک اسٹور پر چھاپہ، اسٹور کے خلاف کارروائی

Updated: September 08, 2026, 6:04 PM IST | Bengaluru

کرناٹک کے محکمہ صحت کے حکام نے منگل کے روز بنگلورو میں سویگی انسٹا مارٹ کے ایک ڈارک اسٹور پر چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی میعاد ختم ہو چکی کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کو ذخیرہ کرنے اور مبینہ طور پر فروخت کرنے کے خلاف ریاست گیر مہم کا حصہ تھی۔

Swiggy.Photo:INN
سویگی۔ تصویر:آئی این این

کرناٹک کے محکمہ صحت کے حکام نے منگل کے روز بنگلورو میں  سویگی انسٹا مارٹ  کے ایک ڈارک اسٹور پر چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی میعاد ختم ہو چکی کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کو ذخیرہ کرنے اور مبینہ طور پر فروخت کرنے کے خلاف ریاست گیر مہم کا حصہ تھی۔ اس کارروائی کے ساتھ ہی کرناٹک کے وزیر صحت و خاندانی بہبود  یو  ٹی  قادر  نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور دیگر مصنوعات خریدنے سے قبل ان کی ایکسپائری ڈیٹ ضرور چیک کریں۔

یہ بھی پڑھئے:آشا بھوسلے نے ایک وقت عدنان سمیع کی پزیرائی کی تھی

بنگلورو اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں محکمہ خوراک کی حفاظت اور محکمہ ادویات کی جانب سے بڑے پیمانے پر جانچ اور چھاپہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ تاہم  سویگی انسٹا مارٹ کے ڈارک اسٹور پر ہونے والی کارروائی کی مزید تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت یو  ٹی  قادر نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ریاست بھر میں تقریباً۳؍ کروڑ روپے مالیت کی کھانے پینے کی اشیا اور ادویات ضبط کی گئی ہیں۔ ان میں ایسی مصنوعات بھی شامل ہیں جن کی میعاد ختم ہو چکی تھی اور مبینہ طور پر انہیں فروخت کے لیے ذخیرہ کیا گیا تھا۔ بعض مصنوعات پر نئے لیبل لگائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
وزیر نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی چیز کی خریداری کے وقت احتیاط برتیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی پروڈکٹ پر معمولی سا بھی شک ہو یا کوئی مشتبہ چیز نظر آئے تو اس کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی جائے۔ قادر نے کہا کہ ’’میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کوئی بھی پروڈکٹ خریدنے سے پہلے اس کی ایکسپائری ڈیٹ ضرور دیکھیں۔ اگر آپ کو کوئی معمولی سا سراغ یا کوئی مشتبہ چیز نظر آئے تو براہ کرم اس کی اطلاع دیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ میں جاپان کی قیادت کینڈل کاڈوواکی فلیمنگ کریں گے

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاستی حکومت نے صارفین کو مصنوعات کی جانچ میں مدد دینے کے لیے کیو آر کوڈ اور بارکوڈ کا نظام متعارف کروایا ہے۔ وزیر نے سماجی کارکنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ عوامی مقامات پر اس نظام کے بارے میں معلومات پھیلائیں تاکہ صارفین میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا ہو۔ وزیر صحت کے مطابق، آن لائن اور آف لائن دونوں ذرائع سے صارفین تک میعاد ختم ہو چکی یا غلط لیبل والی کھانے پینے کی اشیا اور ادویات پہنچنے سے روکنے کے لیے مسلسل نگرانی، جانچ اور عوامی تعاون ضروری ہے۔
قادر نے بتایا کہ حکام کو  ہوسکوٹے کے ڈارک اسٹورز سے تقریباً ۴۵؍ لاکھ روپے مالیت کی ادویات  بھی ملی ہیں۔ ان میں بعض ایسی مصنوعات شامل تھیں جن کے لیبل مبینہ طور پر تبدیل کیے گئے تھے۔ حکام نے ضبط شدہ مصنوعات کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK