ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کے ۱۸؍ویں مقابلے میں نمیبیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۹۳؍رنز سے شکست دے دی۔ ایشان کشن کی برق رفتار نصف سنچری اور ہاردک پانڈیا کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہندوستان کی فتح ۔
EPAPER
Updated: February 13, 2026, 3:36 PM IST | Mumbai
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کے ۱۸؍ویں مقابلے میں نمیبیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۹۳؍رنز سے شکست دے دی۔ ایشان کشن کی برق رفتار نصف سنچری اور ہاردک پانڈیا کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہندوستان کی فتح ۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کے ۱۸؍ویں مقابلے میں نمیبیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ۹۳؍رنز سے شکست دے دی۔ ایشان کشن کی برق رفتار نصف سنچری اور ہاردک پانڈیا کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ۹؍وکٹوں پر۲۰۹؍ رن بنائے تھے ۔۲۱۰؍ رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم آغاز سے ہی دباؤ کا شکار رہی اور مقررہ ۲۰؍ اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ پوری ٹیم۲ء۱۸؍ اوورس میں محض۱۱۶؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، لیکن ہندوستانی اوپنرز ایشان کشن اور سنجو سیمسن نے اس فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:اڈانی ہتک عزت کیس: صحافی روی نائر کی ایک سال قید پر عالمی سطح پر مذمت
ایشان کشن نے محض۲۴؍ گیندوں پر ۶۱؍رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ۶؍چوکے اور ۵؍ بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ انہوں نے صرف ۲۰؍ گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ تلک ورما نے۲۵؍ اور سوریہ کمار یادو نے ۱۲؍ رنز بنائے۔ ایک وقت پر ہندوستان نے جلد وکٹ گنوائیں، لیکن ہاردک پانڈیا (۵۲؍ رنز) اور شیوم دوبے (۲۳؍ رنز) نے پانچویں وکٹ کے لیے ۸۱؍ رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو ۲۰۹؍رن تک پہنچا دیا۔ جیرارڈ ایراسمس نمیبیا کے سب سے کامیاب بو لر رہے، جنہوں نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔
یہ بھی پڑھئے:شمالی کوریا: کم جونگ اُن کی ۱۳؍ سالہ بیٹی اگلی حکمران ہوں گی
۲۱۰؍رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم آغاز سے ہی دباؤ کا شکار رہی اور مقررہ ۲۰؍ اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ پوری ٹیم ۲ء۱۸؍ اوورز میں محض ۱۱۶؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ورون چکرورتی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف ۷؍ رنز دے کر۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل نے۲۔۲؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جسپریت بمراہ، عرشدیپ سنگھ اور شیوم دوبے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نمیبیا کی جانب سے لارین اسٹین کیمپ (۲۹) اور یان فرائی لنک (۲۲) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ہندوستانی بولنگ کا سامنا نہ کر سکا۔آل راؤنڈکارکردگی کیلئے ہاردک پانڈیا مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔