Inquilab Logo

طالبان اور افغان فوج کے ایک دوسرے پر حملے، متعدد ہلاک

Updated: January 09, 2021, 1:05 PM IST | Agency | Kabul

افغانستان میں فوج اور طالبان جنگجوؤں کے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں یہاں متعدد اموات ہوئی ہیں ۔ مہلوکین میں ایئرفورس کے پائلٹ، ضلعی پولیس چیف ، پولیس اہلکار اور عام شہری سبھی شامل ہیں۔

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

افغانستان میں فوج اور طالبان جنگجوؤں کے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں یہاں متعدد اموات ہوئی ہیں ۔  مہلوکین میں ایئرفورس کے پائلٹ، ضلعی پولیس چیف ، پولیس اہلکار اور عام شہری سبھی شامل ہیں۔اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے دارالحکومت کابل میں ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایئرفورس کا  ایک پائلٹ، سیکوریٹی اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے جبکہ دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔دوسرے واقعے میں طالبان جنگجوؤں نےصوبے ہرات کے ضلع غوریان میں پولیس وین پر حملہ کرکے ضلعی پولیس چیف نقیب اللہ سلطان زئی اور ان کے ۴؍ محافظوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کے علاوہ ۴؍ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔اسی طرح افغانستان کے صوبے ہلمند میں جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان  کے ۶؍ افراد لقمۂ اجل بن گئے۔مہلوکین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب افغان فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے قندھار میں طالبان کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے انہیں واپس جانے پر مجبور کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں یہ تازہ پُرتشدد جھڑپیں قطر میں کابل حکومت اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرے دور کے آغاز کے ساتھ شروع ہوئی ہیں جس کا مذاکرات پر اثر پڑسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK