Inquilab Logo

افغانستان میں شدید بارش، برف باری اور سیلاب، ۳۳؍ ہلاک

Updated: April 15, 2024, 12:31 PM IST | Agency | Mumbai

۶؍ سو سے زائد مکانات کو نقصان ، ایک ہزار ۹۵۰؍ ایکڑ پر مشتمل زرعی اراضی اور۷۵؍ کلومیٹر سڑکیں تباہ۔

A scene after the flood disaster in Kandahar. Photo: INN
قندھار میں سیلاب سے تباہی کے بعد کا ایک منظر۔ تصویر : آئی این این

افغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ ۳؍ دن میں شدید بارش، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے۳۳؍ افراد کی موت ہو گئی جبکہ ۲۷؍ افراد زخمی ہو گئے۔ 
قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق ادارے کے ترجمان ملا جانان شائق نے اتوار کو بتایا کہ کابل سمیت افغانستان کے۳۴؍ صوبوں میں سے جمعہ سے شدید بارش یا برف باری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ملک کے کچھ حصوں میں سیلاب آ گیا جس سے جان و مال کا نقصان ہوا ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: ’’مستحکم چین - ہند تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں ‘‘

جانان شائق نے تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ پروان، اروزگان، پنجشیر اوردیگر صوبوں میں شدید بارش، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے۳۳؍ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور۲۷؍افراد زخمی ہوئے۔ 
 اہلکار نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے۶؍سو سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ اچانک سیلاب نے ملک میں ایک ہزار ۹۵۰؍ ایکڑ زرعی اراضی اور۷۵؍ کلومیٹر سڑکیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ۲؍سو سے زائد مویشی بھی مر چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امدادی اداروں نے حکام کے ساتھ مل کر۲۲؍ ہزار ۸۵۱؍ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی ہے۔ اس دوران متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK