Inquilab Logo

پاکستان اور افغانستان میں تباہ کن سیلاب سیکڑوں ہلاک، کئی خلیجی ممالک میں بھی اچانک بارش

Updated: April 17, 2024, 12:00 PM IST | Agency | Dubai

قزاخستان میں ایک لاکھ ۴۰؍ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا۔ ندیوں میں طغیانی کی وجہ سےروس کے کئی علاقے بھی متاثر۔

Status of a flood-affected township in Pakistan. Photo: Agency
پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ ایک بستی کی کیفیت۔ تصویر : ایجنسی

افغانستان اور پاکستان کے کئی صوبوں میں تباہ کن بارش اور سیلاب کی وجہ سے سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں  بے گھر ہوگئے ہیں۔ اُدھر عمان اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں  بھی اچانک بارش نے معمولات زندگی کو درہم برہم کردیاہے۔ عمان میں بارش کی وجہ سے پیدا ہونےوالی سیلابی کیفیت کے دوران مختلف حادثات میں  ۱۹؍ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اُدھر قزاخستان میں  کئی دنوں سے سیلاب جیسی کیفیت ہے۔ یہاں سے ایک لاکھ ۴۰؍ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیاہے۔ روس کے بھی تیومن اور کُرغان خطے میں  گزشتہ کئی دنوں سے بارش اور ندیوں میں طغیانی کی وجہ سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور انہیں  امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے۔ 
 افغانستان اور پاکستان میں سیکڑوں اموات
بارش اور سیلاب کی وجہ سے افغانستان کی راجدھانی کابل سمیت متعد صوبوں میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ یہاں  مختلف حادثات میں ۵۰؍ ہلاکتوں  کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں  مویشی ہلاک ہوئے اور ۷۰۰؍ ایکڑ زمین پر فصل خراب ہوگئی ہے۔ یہاں  ۴؍ دنوں میں بارش اور سیلاب نے ۷۰۶؍ گھر تباہ کئے اور ۱۶۰۰؍کو نقصان پہنچا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا اندیشہ، عالمی ایجنسی فکر مند

پاکستان میں بھی  بارش اور بجلی گرنے کے واقعات میں کم ازکم ۵۰؍ ہلاکتوں  کی تصدیق کی گئی ہے۔ زیادہ تر اموات شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں  ہوئی ہیں جبکہ صوبہ پنجاب میں  بھی ۲۱؍ اموات کی اطلاعات ہیں۔ یہاں اس ہفتے مزید بارش کا امکان ہے۔ 
 عمان میں  ۱۸؍ ہلاک، متحدہ عرب امارات بھی متاثر
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں طوفانی بارش کی وجہ سے منگل کو دن میں اندھیرا چھا گیا اور سڑکیں تالاب بن گئیں۔ حکام نے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔ اسکولوں کو فوری طور پر آن لائن کردیا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری ملازمین کو آئندہ ۲؍ روز کیلئے گھر سے کام کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ بارش کے باعث متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جبکہ شدید ژالہ باری سے کئی گاڑیوں کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔ عمان میں شمالی اور مشرقی علاقے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ یہاں  ۵؍ صوبوں میں دفاتر میں کام معطل کردیا گیا ہے۔ مختلف حادثات میں ۱۷؍ افراد ہلاک جن میں  ایک اسکول وین کے بہہ جانے سے ۹؍ بچوں  کی اموات بھی شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK